حکومت نے کراچی کو مزید بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے

بجلی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور کاروباری حب کراچی کو بجلی کی فراہمی میں 200 میگا واٹ کا اضافہ کردیا ہے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ کے-الیکٹرک کو وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی ساڑھے 3 سو میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دینے کے لیے اس مقدار میں مزید 200 میگا واٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جو کئی کئی گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے۔

شدید گرم موسم میں بجلی کی بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جس پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے 31 مئی کو ایم ڈی کے-الیکٹرک مونس علوی کو گورنر ہاﺅس میں طلب کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے ایم ڈی کے-الیکٹرک کو ہدایت کی تھی کہ شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے بھی فون پر رابطہ کیا تھا اور شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صورت حال کو بہتر بنانے اور کے-الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا تھا۔

بعدازاں گورنر سندھ کی جانب سے کے الیکٹرک کے وفد کو وزیر اعظم آفس لے جانے کے بعد گزشتہ روز کراچی میں بجلی کی فراہمی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاور ڈویژن میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

پاور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کی تاہم پاور ڈویژن نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا البتہ رپورٹس کے مطابق حماد اظہر نے کے الیکٹرک کو 400 میگا واٹ سے زیادہ فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے کی وجہ سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں تک معطل رہی تھی۔

مشہور خبریں۔

آئینی ترمیم کا معاملہ: سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل، قومی اسمبلی اجلاس بھی 7 بجے ہوگا

?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اب

وطن واپس لوٹنے والے بیشتر افغان مہاجرین ذہنی دباؤ کا شکار

?️ 2 نومبر 2023لنڈی کوتل: (سچ خبریں) خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں

فلسطینی قوم ٹرمپ کے خیالی منصوبوں کو قبول نہیں کرے گی:حماس

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع

مقبوضہ بیت المقدس میں 24 گھنٹوں کے اندر دو آپریشن

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں ایسا لگتا ہے کہ فلسطین میں پیشرفت کو تیز

پاکستان سینیٹ نے قالیباف کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی

?️ 15 اگست 2025پاکستان سینیٹ نے قالیباف کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی۔

لبنانی وزیر اطلاعات کا استعفیٰ؛ سعودی عرب کی ایک اور شکست

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے39 دنوں تک اپنی تمام سیاسی، سفارتی، میڈیا اور

بنوں، لکی مروت میں پولیس، سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارج ہلاک

?️ 15 نومبر 2025بنوں : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں

صیہونیوں کا تارکین وطن کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن سے دودھ اور شہد کی سرزمین میں رہنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے