حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا، بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف ہے، لیکن فوج اور عوام میں خلیج نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر شیر افضل مروت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، انہوں نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کےدرمیان تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھاکہ صرف ایک بار رابطہ ہوا تھا، دھیمے انداز اور دانش مندانہ فیصلوں کے تحت کوئی سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے تھا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی ائی بہت خوش تھے، انہوں نے کہا کہ 8 فروری الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔

صحافی کی جانب سے عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو بھیجے گئے خط سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ایک ہی رابطہ ہوا، اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

مشہور خبریں۔

ہمیں ایران کے خلاف مہنگی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے: امریکی اہلکار

?️ 8 جون 2026سچ خبریں: حکیم جیفریز، اقلیت ڈیموکریٹک پارٹی  کے رہنما نے آج اتوار کو

قائد اعظم کے  یومِ وفات پر وزیرِ اعلیٰ سندھ، گورنر کی مزار پر حاضری

?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے

اسحٰق ڈار کا آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ ’لیک‘ ہونے کا نوٹس

?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار  نے چیف آف

پاکستان نےبھارت کے جھوٹے دعوے مسترد کر دئے

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) دفترخارجہ نے بھارت کی وزارت امور خارجہ کے ترجمان

مسجد اقصیٰ میں 65000 فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:   ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد پابندیوں

کنگنا رناوت نے سیاست میں آنےکا اشارہ دے دیا

?️ 11 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نےسیاست میں

پاکستان سینیٹ نے قالیباف کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی

?️ 15 اگست 2025پاکستان سینیٹ نے قالیباف کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی۔

یونیسیف نے غزہ کے بچوں میں انسانی بحران اور بیماریوں کے پھیلنے سے خبردار کیا 

?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے غزہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے