حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، پیٹرول پر سیلز ٹیکس 2.5 فیصد اور ڈیزل پر 5.44 فیصد ہے، سیلز ٹیکس نوٹیفکیشن کے تحت قیمتیں 31 جنوری تک مستحکم رہیں گی۔ دنیا نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس 2.5 فیصد ہے، ڈیزل پر سیلز ٹیکس5.44 فیصد ہے، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 2.7 فیصد ہے، مٹی کے تیل پرسیلز ٹیکس 8.3 فیصد ہے۔

سیلز ٹیکس نوٹیفکیشن کے تحت تیل کی قیمتیں 31 جنوری تک مستحکم رہیں گی۔یاد رہے حکومت نے 15 جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل 3 روپے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 33 پیسے مہنگا ہو گیا، وزارت خزانہ کے فیصلے کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہو گئی۔

لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 114 روپے 54 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز اوگرا نے 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری منظوری کیلئے بھجوائی تھی۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات 4 سے 5 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک کے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب آئل ریفائنریز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں دعویٰ کیا گیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے کے سبب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

امریکی خام تیل 2 ڈالر اضافے سے 81 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل ایک ڈالر 70 سینٹ اضافے سے 83 ڈالر 70 سینٹ میں فروخت ہورہا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 25 پسے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی گئی تھی پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

‏قوم برسوں فیض حمید، جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ وزیر دفاع

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش

چینی صدر نے میکرون کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی

?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں:  چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو اپنے فرانسیسی

اسرائیل خطے کے ممالک کو کیوں اکساتا ہے ؟

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں صیہونی

نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا پڑے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا

?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے

پاک فوج کے افسر کی لاش برآمد

?️ 15 جولائی 2022بلوچستان: (سچ خبریں)دو روز قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کیے

بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، حریت کانفرنس

?️ 30 نومبر 2024سری نگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے