?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جارہے ہیں با صلاحیت او رتعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے۔ پنجاب کے نوجوانو ں کو ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 2سال کی رعایت دی جائے گی ۔ پی ایم ایس کے امتحان میں بھی امیدوارو ں کو عمر میں 2سال کی رعایت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں 740ارب روپے کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دینے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہواہے۔
عوام کی بہتری کیلئے حکومت پوری طرح یکسو او رمتحرک ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔ کمیونیکیشن اور میڈیا سے متعلق جدیدتکنیک،ابلاغی ماڈل اور ریسرچ سے آگاہی ضروری امر ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا مقصد میڈیا گریجوایٹس کو میڈیا اور کمیونیکیشن کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانا ہے۔ پاکستان کے بالخصوص پنجاب کے نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔
ڈی جی پی آر کی ٹریننگ عملی زندگی میں نوجوانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب میں اطلاعاتی، صحافتی اور ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈی جی پی آر سے تربیت یافتہ میڈیا گریجوایٹس صحافتی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے عملی زندگی میں قدم رکھیں گے۔
چیف منسٹر انٹرن شپ اپنی نوعیت کا پاکستان کی تاریخ کا پہلا انٹرن شپ پراجیکٹ ہے۔ڈی جی پی آرکا ادارہ حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔ نوجوان میڈیا پرسنز کو فرائض کی انجام دہی میں معروضیت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔ حقائق کو من وعن پیش کرنا میڈیا پرسن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے گریجوایٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سالہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے 6کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرینگ میڈیا گریجوایٹس کو 20ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جارہاہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کیلئے پیشہ ورانہ تربیت اور ملازمت کے دروازے کھول دے گا۔ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام میں 50فیصد کوٹہ طالبات اور 10فیصد ورکنگ جرنلسٹ کے بچوں کیلئے مختص ہے۔
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے 7ہزار امیدوار تھے،ہر ضلع سے میرٹ پر 2 طلبہ کو منتخب کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈی جی پی آر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ملتان ڈویژن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا دورۂ چین کیسا رہا؟ مغربی میڈیا کی نظر میں
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:مغربی میڈیا اور سیاسی شخصیات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
مئی
امریکہ شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے داعش کو استعمال کر رہا ہے: روس
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں ولادیمیر پیوٹن کے نمائندے الیگزینڈر لاورنتی اف نے آج
جنوری
ٹرمپ نے ہمیں دھوکا دیا ہے: صیہونی اعلی عہدیدار
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ
جون
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات عراق پر چھائے ہوئے ہیں: عراق
?️ 4 جون 2026سچ خبریں: عراق میں ائتلاف دولت قانون کے رکن، عمران الکرکوشی نے کہا
جون
امریکہ کی پالیسی دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے: روسی سفارت کار
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے خبردار کیا کہ
جنوری
پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 22 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم
دسمبر
امریکہ فردو کے جوہری سائٹ کو کیوں تباہ نہیں کر پایا؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: تازہ رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ امریکا کے "جی
جون
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
?️ 7 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی
مئی