حکومت نے بحریہ ٹاؤن افسران کو جہاز سے اتارنے کا جواز پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یہ بتانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے 3 قریبی ساتھیوں کو حال ہی میں بیرون ملک جانے سے کیوں روکا گیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اپیل جمعرات کو بحریہ ٹاؤن کے چیف سرویئر منظور حسین مغل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران کی گئی جو سعودی عرب جانے والی پرواز سے اتارے جانے والے 3 افراد میں شامل تھے۔

ایف آئی اے نے قبل ازیں عدالت کو بتایا تھا کہ منظور حسین مغل اور بحریہ ٹاؤن کے دو دیگر افسران ریٹائرڈ بریگیڈیئرز طاہر بٹ اور ظفر اقبال شاہ کے نام جنرل ہیڈ کوارٹرز کی سفارش پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔

طاہر بٹ اور مسٹر ظر اقبال شاہ بحریہ ٹاؤن کے زمین سے متعلق معاملات کی نگرانی کرتے ہیں، جب کہ منظور حسین مغل متنازع پراپرٹی ڈویلپر ملک ریاض کے تمام رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے لیے چیف سرویئر کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔

جمعرات کو جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار منظور حسین مغل کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے پر وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر عثمان گھمن نے وزارت سے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے تین عہدیداروں کی آف لوڈنگ کو پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف دیگر حالیہ کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کی انہوں نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس میں مذمت کی، اس ہفتے کے شروع میں فرم کے راولپنڈی دفاتر پر بظاہر نیب اور مقامی پولیس نےچھاپے بھی مارے۔

مشہور خبریں۔

شہید قاسم سلیمانی کی تصویر کو بلند کرنے پرعرب صارفین کا رد عمل

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج اقوام متحدہ

ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے کربلا کی دین ہے:نصراللہ

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے

امریکہ کا افریقی مہاجرین کے قتل عام میں ممنوعہ بمبوں کا استعمال 

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ صیہونیوں کی حمایت اور غزہ پٹی میں غیر مسلح

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا احتجاج

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے

وزیراعظم کا بی اے پی اور ایم کیو ایم کے مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

?️ 20 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ

اسرائیلی جاسوسی کا ایک بڑا اسکینڈل

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: موساد کی اطالوی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں اخبار

پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے: صدر مملکت

?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام

بین الاقوامی اداروں کی غزہ کی ناقابلِ برداشت صورتحال پر شدید تشویش

?️ 7 جون 2025سچ خبریں:عالمی ادارے جیسے WFP، یونیسیف، آنروا اور آکسفام نے غزہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے