?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بیان میں اتحادی جماعتوں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر تمام فریقین سے بات چیت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ سروسز پر ٹیکس کا اختیار بدستور صوبوں کے پاس رہے گا، سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا ابتدائی فیصلہ عوام پر اضافی بوجھ تھا، افہام و تفہیم سے اب یہ شرح کم کرکے 10 فیصد کر دی گئی ہے، یہ تمام فیصلے اتحادی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز کو بڑھا کر 10 فیصد تک کر دیا گیا، پی ایس ڈی پی کے حوالے سے سندھ کی جانب سے جو مطالبات سامنے آئے انہیں سنا گیا اور اے پی سی سی میں سندھ کی یونیورسٹیوں کا بجٹ ابتدائی 2.6 ارب روپے سے بڑھا کر دوبارہ 4.7 ارب روپے کر دیا گیا ہے، پی ڈبلیو ڈی کے خاتمے کے بعد اس کے منصوبے صوبوں کو منتقل کیے گئے تاہم سندھ کو اس پر تحفظات تھے جس پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ان منصوبوں کو اب ملک گیر سطح پر پی آئی ڈی سی ایل کے تحت انجام دیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب پی آئی ڈی سی ایل کو تمام صوبوں میں توسیع دے دی گئی ہے اور یہ ادارہ تمام نئے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے گا، یہ وقت باہمی مشاورت، مفاہمت اور قومی یکجہتی سے ملک کو آگے لے جانے کا ہے اس لیے تمام مزید مسائل کو بھی بات چیت سے حل کیا جائے گا، ہم سب کو مل جل کر پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں عام انتخابات تک ایک سال باقی
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:برطانوی عام انتخابات میں تقریباً ایک سال باقی ہے پولز بتاتے
جون
جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں
اکتوبر
صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ بن گویر کو ہٹانے کی خواہاں
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے
نومبر
صہیونی حکام شامی اتحادی آپریشن روم کے پیغام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں:صیہونی میڈیا
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی اتحاد کے آپریشن روم سے تل ابیب کو دیے جانے
اکتوبر
’سپریم کورٹ کے کہنے پر قانون سازی ہوگی تو پارلیمنٹ کی آئینی بالادستی ختم‘
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا
اپریل
روسی جنگی طیارے میں خطرناک حادثہ، تین پائلٹ ہلاک ہوگئے
?️ 24 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں اس وقت تین پائلٹ ہلاک ہوگئے جب
مارچ
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 35 افسران و اہلکار نوکری سے برطرف
?️ 1 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے
جنوری
نبیہ بری نے امریکی نمائندے کی امیدوں پر کیسے پانی پھیر دیا
?️ 23 جولائی 2025نبیہ بری نے حزب اللہ کے اسلحے کے متعلق، امریکی نمائندے کی
جولائی