?️
گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کہتے ہیں کہ اکتوبر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بہت کم رہ جائے گی، ایک ماہ بعد بجلی کی قیمت نیچے آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں پر ریلیف ایک ماہ کے لیے تھا، مشکل ترین وقت گزر چکا، اب ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں، سیللاب کے بعد تباہ ہونے والے بجلی کے نظام کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے، اب معمول کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، دن رات کی محنت کے بعد بجلی کا نظام بحال کیا ہے کیوں کہ بہت ساری جگہوں پر بجلی کے کھمبے گر گئے تھے۔
وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتنہ اور فساد اگلے چند ماہ میں ایکسپوز ہوجائے گا، کسی جتھے کے پاس جلسے کے لیے 10کروڑ روپے ہیں، وہ 10 کروڑ روپے سیلاب متاثرین کے لیے استعمال ہونے چاہئیں، پنجاب حکومت کے پاس سیلاب متاثرین کے لیے پیسے نہیں ہیں مگر پنجاب حکومت کے پاس وزراء کے لیے گاڑیاں خریدنے کے لیے پیسے ہیں، حالت یہ ہے کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور پی ٹی آئی جلسوں اور تشہیر میں کروڑوں روپے لگا رہی ہے۔
خرم دستگیر نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے برطانیہ سے آئے 54ارب روپے بھی لوٹے ہیں، ان لوگوں نے چوری کی مگر یہ جواب دینے کیلئے تیار نہیں، بجلی کے ہر ایک بل پر عمرانی ٹھپہ لگا ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے تحریک انصاف نے کیا، ان کے پاس توشہ خانہ کا کوئی جواب نہیں ہے، معلوم نہیں جو ڈیم فنڈ اکٹھا ہوا تھا وہ کہاں ہے؟ ہماری حکومت نے ان سب باتوں کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی اپنائی ہے، جتنا ممکن ہوسکا وزیراعظم نے بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ بہت کم رہ جائے گی، جس کے باعث ایک ماہ بعد بجلی کی قیمت نیچے آئے گی، ہم نے پاکستان کو بچانے کے لیے اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا، تاہم اب مشکل ترین وقت گزر چکا ہے اور ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 27
مئی
نیا پاکستان کا احساس کفالت پروگرام 70لاکھ خاندانوں میں رقم کی تقسیم
?️ 10 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} نیا پاکستان کا خواب دیکھا والے کرکٹر سے سیاست
فروری
یوکرین میں خصوصی آپریشن کے بعد پوٹن پر اعتماد میں اضافہ ہوا
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر بھروسہ کرنے والے روسیوں کا
اپریل
غیر قانونی تقرری کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع
?️ 21 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں
دسمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارت میں 6 ماہ میں 3ہزار سے زائد گھر مسمار ، 27ہزار لوگ بے گھر
?️ 23 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اکتوبر
غزہ پر حملے میں صیہونی حکومت کو 300 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس حکومت کے لیے
اگست
وزیر اعظم کے معاونین میں اضافہ
?️ 23 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین
جون
چین ممکنہ طور پر یمن میں جنگ بندی میں بھی ثالثی کرے گا:عربی میڈیا
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:عربی میڈیا کے مطابق جہاں ہر لمحہ یمن کے بحران کے
اپریل