?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے آ ٹھ اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کا 53 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد بس سروس منصوبے کو 873 ملین لاگت سے فروری 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے مختلف مقامات پر 115 عوامی ٹائیلٹس 40 ملین کی لاگت سے چھ ماہ میں مکمل کئے جائیں گے۔
کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں ایم پی او ڈرایکٹریٹ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے 401 ملین لاگت سے جدید مشینری خریدنے کی منظوری دی گئی۔مزید یہ کہ اتاترک ایونیو، جی فائیو، جی سکس انڈر پاسز اور جناح ایونیو، ایوب چوک کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سمارٹ سٹی منصوبہ کی فزبیلٹی 20 ملین کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔
اس کے علاوہ عوامی سہولیات کے پیش نظر ایف ایم ریڈیو اور یو ٹیوب چینل کی منظوری بھی دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر قیادت ادارے نے اسلام آبادشہر کو خوبصورت بنانے کیلئے متعدد ترقیاتی کام شروع کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے سی ڈی اے کوششیں تیز کرے جس سے شہریوں اور تاجر برادری کو سہولت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دارالحکومت ملک کا چہرہ ہوتا ہے اوروسائل کی کمی کے باوجود اسلام آباد شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سی ڈی اے کے اقدامات کو تاجر براری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں چند بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن میں راول ڈیم چوک فلائی اوور، پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورال پل کی تعمیر شامل ہیں تاہم ان منصوبوں کی تعمیر کی رفتار بہت سست ہے جس سے ان کی تکمیل میں تاخیر کا خدشہ ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سنیئر نائب صدر فاطمہ عظیم اور نائب صدر عبدالرحمن خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ سڑک پر رکا ہوا کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا لیکن اس کام کو دوبارہ روک دیا گیا ہے ۔


مشہور خبریں۔
حج کے موسم میں مکہ میں غیر قانونی داخلے پر جرمانہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج
جون
افغان معاملہ پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: معید یوسف
?️ 6 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ
اگست
بھارتی اور برطانوی کرونا کے ویتنام تک پہنچنے کا انکشاف
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:ویتنام کے وزیر صحت نےاس ملک میں کورونا وائرس کی ایک
مئی
کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے حکومت نے سختی کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
جولائی
شام کے بارے میں ایران کے سپریم لیڈر کے بہت اہم بیانات
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے شام کے بحران کے حل کے
جولائی
سعودی آرامکو آئل کمپنی پر سائبر حملے کی تفصیلات
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی آرامکو آئل کمپنی سے وابستہ ایک سعودی عہدیدار نے کمپنی
جولائی
پی ٹی آئی کا ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان
?️ 22 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے
اکتوبر
ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف نیتن یاہو کی نئی بیان بازی
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا اور ایران پر دباؤ بڑھانے کی
مئی