?️
اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اگلے ہفتے سرکاری گندم ریلیز کردیں گے، آٹے کی فی کلو قیمت55 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہوگی، زیادہ مستحق لوگوں کو43 روپے فی کلو آٹا ملےگا، زائد نرخوں پر آٹے کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزارت خزانہ ،خوراک ، فوڈ سکیورٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں گندم اور آٹے کی قیمت، سرکاری گندم کی ریلیز، عوام کو معیاری آٹے کی سستے نرخوں پر فراہمی بارے مشاور ت کی گئی ، گندم کی قیمت 1950 روپے فی من مقرر کی گئی ہے جس سے آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100روپے تک ہو گی، پورے ملک میں گندم اورآٹے کی ایک ہی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی تاہم تمام صوبے کابینہ کے اجلاسوں میں اسے زیر بحث لا کر حتمی فیصلہ کریں گے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت آٹے کی فی کلو قیمت 56 روپے ، بنگلہ دیش میں 80 روپے اور افغانستان میں اس سے زیادہ ہے، پاکستان میں قیمت نہ صرف پورے خطے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی کم ہے اوراسے بر قرار رکھیں گے۔ جو لوگ زیادہ غریب ہیں ان کا ڈیٹا موجود ہے، انہیں آٹا گزشتہ سال کی 43 روپے فی کلو قیمت پر فراہم کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے فالو اپ میں چاروں صوبوں کا اجلاس ہوا ہے۔
یہ مشاورت کی گئی ہے کہ مرکز اور صوبے گندم اور آٹے کی ایک ہی قیمت رکھیں گے تاہم اس حوالے سے تمامصوبے کابینہ میں اسے زیر بحث لا کر حتمی فیصلے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے صوبے اگلے ہفتے سے سرکاری گندم کی ریلیز شروع کر دیں گے اور اس کی قیمت ایک ہی طے ہو گی ،نجی شعبے کو کسی صورت بھی حکومت کے طے کردہ نرخ سے زائد پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، سرکاری گندم کی ریلیز کیلئے لبرل پالیسی ہو گی۔ عوام تسلی رکھیں انہیںسستا اور معیاری آٹا فراہم کیا جائے گا اورحکومت کڑی نگرانی کو یقینی بنائے گی ۔
مشہور خبریں۔
یمن کا امریکہ کو شدید انتباہ
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ
اپریل
درآمدی بل میں کمی اور توانائی کی بچت کیلئے قومی منصوبہ تیار
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو درپیش چیلنجوں نے
فروری
بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، نریندر مودی نے وائرس کو طوفان قرار دے دیا
?️ 26 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس نے شدید قہر اور
اپریل
دنیا میں امریکہ کی یک جہتی کا اختتام
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
فروری
سوڈان کی حمایت کے لیے سعودی کا سیاسی اجلاس
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کل منگل کو اعلان کیا
جون
ایران اور افغانستان بھائی چارے کے خلاف مغربی میڈیا کی نفسیاتی جنگ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:مغربی میڈیا نے ایران اور افغانستان کے شہریوں کے درمیان تناؤ
اگست
حماس اب بھی طاقتور ہے: امریکی میڈیا کا اعتراف
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق غزہ کی پٹی
دسمبر