?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کامیاب جوان پروگرام کے 2سال مکمل ہوگئے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی 2 سالہ کارگردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے۔ 2سالہ محنت کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے 2 سال مکمل ہوگئے، وفاقی حکومت نے 2سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعظم کو کامیاب جوان اورنیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
جس میں بتایا گیا کہ حکومت1لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار، ہنر اور تکنیکی مہارت فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی ، 2 سال میں 35 ارب روپے سے زائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف یوتھ انٹرپینور شپ اسکیم کے تحت 30ارب روپے کی رقم تقسیم ہوئی، رقم کی تقسیم ملک بھر کے نوجوانوں میں بلاتفریق میرٹ اورشفافیت کی بنیاد پر ہوئی۔
22 ہزار نئے کاروبارشروع ہوئے،50ہزارافرادنےبراہ راست روزگارحاصل کیا، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام میں بھی 5 ارب روپے جاری کئے گئے ، 1لاکھ سے زائد نوجوانوں کوجدید ہنر اور تکنیکی مہارت سکھائی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور محنت کرنے پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور ٹیم کو بھی شاباشی دی۔وزیراعظم نے کہا پروگرام میں شفافیت اورمیرٹ یقینی بنانے پر بے حدخوشی ہے، 2 سالہ محنت کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، حکومت اپنے نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں شامل پارٹنر بینکس رقم کی تقسیم کا عمل مزیدتیزکریں، نوجوانوں کوروزگاراورکاروبارکی فراہمی کےمزیدمواقع فراہم کریں گے،انٹرپینورشپ میں دلچسپی لینے والےنوجوان حکومتی سرپرستی میں آگے بڑھیں، مشیرخزانہ سےکہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے پہلے سے زائد فنڈز مختص کریں۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا سسٹم مضبوط ہوچکاہے،اب پوری توجہ منصوبے میں مزید تیزی لانےپرہے، پروگرام کا ویژن 2030 ڈیزائن کیا جا رہا ہے، 2023 تک منصوبہ کاروباراورروزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہوگا۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئرز کے ایک ایک روپے کا درست استعمال یقینی بنانا چاہتے ہیں، کسی صورت میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
مشہور خبریں۔
ٹک ٹاکرز کو جاہل، بدتمیز کہنے پر فیصل قریشی کا وضاحتی بیان
?️ 9 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی
جولائی
’احد چیمہ کے خلاف کیس نہیں بنتا‘، نیب کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیر اعظم
نومبر
جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو نشانہ بنانے کا انکشاف
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے
ستمبر
پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، گورنر پنجاب
?️ 3 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
مارچ
غزہ کے بچوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے قابض حکومت کے محاصرے
مارچ
وزیراعظم کی تاجکستان، بیلا روس، کرغزستان، ترکمانستان، قازقستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایس سی او
اکتوبر
گیلنٹ نے پیجر دھماکے میں صیہونی حکومت کے انسانیت کے خلاف جرائم کا دوبارہ اعتراف کیا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے ایک بار پھر لبنان
ستمبر
تل ابیب نے اعلیٰ سطحی عرب وفد کو محمود عباس سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ملاقات کے لیے عرب وفد
مئی