?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے کورونا کی نئی اقسام پہلے سے زیادہ خطرناک ہیں۔ جتنی پابندیاں اس وقت لگائی جا چکی ہیں اس میں مزید اضافے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ نہیں ہورہا۔مزید پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں تمام جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ سی کے لیے الگ سے فیصلے نہیں کیے، تراویح اور نماز کے لیے جو ایس او پیز ہیں، مجالس کے لیے بھی وہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری ہوگیا تھا کہ اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں کسی خاص طبقے کا نام نہیں لیا گیا۔
حکومت کا فرض ہے کہ بلا تفریق سب کی جان کی حفاظت کرے۔ اسد عمرنے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ وفاق نے صوبائی حکومتوں سے مشورہ کیا تھا۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ یوم علی کے جلوس میں محدود افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں شریک دو صوبوں کے نمائندوں نے کہا کہ ہم شرکا کی تعداد محدود نہیں رکھ سکیں گے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کسی ایک خاص سرگرمی کیلئےالگ اصول نہیں بنا سکتی۔اسد عمر نےعلما سے اپیل کی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز میں وزن ہے، اگر آپ لوگوں کو احتیاط کا درس دیں گے تو یہ عین دین کے مطابق ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 79 افراد کورونا کا شکار ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 18 ہزار 149 ہو گئی، جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 ہزار 213 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔


مشہور خبریں۔
سعودی حکام کے اقتصادی منصوبوں میں ناکامیوں کا ریکارڈ اور 2030 وژن کی غیر یقینی صورتحال
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان کے وژن 2030 منصوبوں پر عمل درآمد میں
دسمبر
یو اے ای کے سربراہ اور ترک صدر کی ملاقات
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر اور ترکی کے صدر نے مشترکہ
جون
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ عروج پر
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی حالیہ
جولائی
بائیڈن کی ایک بار پھر ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر بیان جاری کرتے
اکتوبر
صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا احتمال: نصر اللہ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر
اگست
جو بائیڈن کو پیچھے دھکیلنے کے لیے امریکہ میں صیہونی منصوبہ
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: ٹرمپ سنچری ڈیل ایک خالصتاً صہیونی منصوبہ تھا جسے ریاستہائے
اکتوبر
الیکشن کمیشن پر انتخابی حلقہ بندیوں میں آبادی کا مساوی تناسب یقینی بنانے پر زور
?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب الیکشن کمیشن تازہ ترین
اگست
غزہ کے لوگوں کو چھوڑنے پر مجبور کرنے میں ٹرمپ کا اصل مقصد کیا ہے؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: واضح رہے کہ اس منصوبے کا ہدف تشدد اور بدامنی
فروری