?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے رواں ماہ اصولی طور پر ‘کامیاب پاکستان پروگرام’ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت 40 لاکھ گھرانوں کو متعدد اسکیمز کے تحت معاونت فراہم کی جائے گی یہ پروگرام آئندہ انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے معاشرے کے غریب طبقے کے لیے اٹھائے گئے بڑے اقدامات میں سے ایک معلوم ہوتا ہے۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ‘ہم نے اس پروگرام کے ہر پہلو کو حتمی شکل دے دی ہے اور اسے جولائی کے وسط میں متعارف کروایا جائے گا’۔
پروگرام کے چند پہلوؤں سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد عوام کو رہائشی منصوبوں، ہنر کی تربیت، صحت کارڈ اور کاروبار اور زرعی کاموں کے لیے بلاسود قرضے فراہم کرنا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اہداف ایک سال میں نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ حاصل کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مالی سال 22-2021 کے دوران تقریباً 3 کھرب سے 4 کھرب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے اور کہا کہ بلاسود قرضوں کے لیے سبسڈی کی رقم مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں مختص کی جاچکی ہے۔
ٹیکس بیس کو بڑھانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 72 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے جسے جلد حتمی شکل دی جائے گی اور کسی ٹیکس دہندہ کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں پوائنٹ آف سیل پروگرام کو زیادہ سے زیادہ تاجروں تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب اقتصادری مشاورتی کونسل (ای اے سی) کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے مستحکم اور مجموعی اقتصادی نمو کے حصول کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دہائیوں کے بعد ای اے سی کی تشکیل نو کی ہے، جس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے پائیدار معاشی نمو کے لیے ٹھوس تجاویز مرتب کرنا ہے۔
ای اے سی کے تیسرے اجلاس کے دوران 4 ذیلی گروپوں نے سرکاری انٹرپرائزز اور نجکاری، توانائی، مقامی تجارت اور ملک میں قیمتیں مستحکم رکھنے پر پریزینٹیشنز دیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان نے قیمتوں میں استحکام سے متعلق ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں ملک میں قیمتیں مستحکم کرنے کے لیے قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تجاویز شامل تھیں۔انہوں نے موجودہ اور تاریخی تناظر میں پاکستان اور پورے خطے میں قیمتوں کے مابین تقابلی جائزہ پیش کیا۔ شامل کیا گیا۔
علاوہ ازیں زید بشیر نے ‘ڈومیسٹک کامرس سیکٹر’ کے بارے میں پریزنٹیشن دیتے ہوئے دستاویزی/ مربوط شعبوں کو تقویت دینے اور ان کی بحالی اور مختصر مدت کے دوران خوردہ فروشوں کو مزید منظم ماحول میں لاکر قومی خزانے میں شراکت میں اضافہ کرنے کے ذریعہ ای کامرس کی حقیقی صلاحیت کا پوری طرح سے ادراک کرنے کی نشاندہی کی۔
کمپنیوں کے اندراج پر ٹیکس کریڈٹ اور درمیانی مدت کے منصوبوں کے تحت خواتین کو ملازمت میں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی جبکہ تجارتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے طویل المدتی حکمت عملی کے تحت خوردہ فروشوں کی ترقی اور ٹیکس ایڈجسٹیبیلیٹی کے لیے تجاویز دی گئیں۔


مشہور خبریں۔
سفارت کاری کام نہ آئی تو حزب اللہ کارروائی کرے گا
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے عسکری تجزیہ کار یوسی یوشوا نے منگل
فروری
نیویارک ٹائمز: معروف فلسطینی صحافی شیرین ابو عقلہ کو اسرائیلی گولی مارنا جان بوجھ کر کیا گیا تھا
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے 2022 میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی
اکتوبر
اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایران
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر غاصب صیہونی ٹولے کو
فروری
555 دن؛ غزہ میں دنیا کی شرمندگی کی کہانی
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: کل، غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ نسل
اپریل
کیا امام اوغلو کی گرفتاری اردگان کے حق میں ختم ہوئی؟
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کا سیاسی سماجی منظر ان دنوں اہم تبدیلیوں کا
مارچ
پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی تیار، سمری منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو ارسال
?️ 3 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے کاربن مارکیٹ پالیسی تشکیل دے دی،
دسمبر
دھونس و دھاندلی کی بجائے حکومت آئینی ترمیم کیلئے بیٹھ کر بات کرے ، عمر ایوب
?️ 18 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں
اکتوبر
وزارت خارجہ کی مشرق وسطی کے تنازعات پر قیاس آرائی سے گریز کی ہدایت
?️ 25 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا
مارچ