?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فنڈز جاری کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، اجلاس سے قبل کوئی ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا تھا۔
ریاض پیرزادہ، ساجد طوری، مولانا عبدالواسع، ہاشم نوتیزئی اور امیر مقام سمیت کابینہ کے بیشتر ارکان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ لاہور سے سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس کے دوران پنجاب الیکشن فنڈز کے علاوہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 سے متعلق معاملات حل کرنے کی حکمت عملی زیر بحث آئی۔
اجلاس میں شریک ایک فرد نے کہا کہ کابینہ اس تجویز پر متفق نہیں ہو سکی کہ سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلے کی خلاف ورزی پر کسی بھی منفی فیصلے کو روکنے کے لیے فنڈز جزوی طور پر جاری کر دینے چاہیے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں وفاقی حکومت سے پنجاب میں انتخابات کے لیے 10 اپریل تک 21 ارب روپے جاری کرنے کو کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس نے اس معاملے پر اپنی مشاورت وسیع کرنے کا فیصلہ کیا اس معاملے کو پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے جس کا مشترکہ اجلاس پیر کی سہ پہر کو ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس نے جمعہ کو قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی تاکہ عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔
مذکورہ فرد کہا کہ ایک موقع پر سرکاری عہدیداروں کو کابینہ کے ارکان کے درمیان کچھ آف دی ریکارڈ بحث کے لیے اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ارکان نے پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتہ نہ کرنے اور صدر عارف علوی کے خلاف سخت گیر طرز عمل کی تجویز پیش کی جنہوں نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 پر دستخط کرنے کے بجائے اسے واپس بھیج دیا تھا۔
اس تناظر میں کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کرانے کو تیار نہیں، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نارووال میں کہا کہ ملک میں ایک ساتھ انتخابات اکتوبر کے مہینے میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں سے پہلے انتخابات کرانے سے مشکلات پیدا ہوں گی اور ملک کو 1971 جیسے انتخابات کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
دریں اثنا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج (پیر) کو دوبارہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔
حکومتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ شریف برادران 14 مئی کو صوبے میں انتخابات کرانے کے چیف جسٹس کی زیرقیادت تین رکنی بینچ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے کے موڈ میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
دسمبر میں کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی، باقی ملک کو ریلیف ملے گا
?️ 10 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کے۔الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی
دسمبر
ماضی کی نسبت آج حماس کو تباہ کرنا زیادہ مشکل ہے: صہیونی ماہرین
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے غزہ کی پٹی کے خلاف
جنوری
ہیروئن کیسے وجود میں اور پھر اس پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیروئن کو 19ویں صدی کی
نومبر
شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 28 جون 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر
جون
کیا نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں؟
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور
مارچ
درفشاں کو کیسے پتا چلا کہ لوگ ان کی ہاٹ تصاویر تلاش کرتے رہتے ہیں، فاطمہ آفندی
?️ 6 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ فاطمہ آفندی نے سوال اٹھایا ہے کہ
جون
بحرین میں امریکی سفارت خانے کا ہم جنس پرستی کو فروغ؛عوام غصہ
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:بحرین کے عوام نے منامہ میں امریکی سفارت خانے کے ورچوئل
جون
کیا ٹرانسفر پر جج نیا حلف اٹھائے گا؟ ججز سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ نے اہم سوال اٹھادیا
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی
مئی