?️
اسلام آباد ( سچ خبریں )وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال میں ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں دے چکے ہیں۔ صرف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ہی 40 ہزار سے زائد نوکریاں دی گئیں، 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرس کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ ہماری حکومت 3 سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دے چکی ہے- انہوں نے دعوی کیا کہ صرف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ہی 40 ہزار سے زائد نوکریاں دی گئیں۔
انہوں نے پریس کانفرس میں مزید کہا کہ 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دیا ہے- انہوں نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروائے جائیں گے، مردم شماری میں لوگوں کو جب گنتے ہیں تو ایک ہی وقت میں کرفیو لگا کر لوگوں کو گنا جاتا ہے کہ کون کہاں ہے؟ لوگوں کو سوالنامہ بھیجا جاتا ہے کہ آپ موجودہ رہائشگاہ میں 6 ماہ رہیں گے یا زیادہ عرصہ رہیں گے، پوری دنیا میں اس طریقہ کو ہی اپنایا جاتا ہے۔
پہلی بار مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، آخری چھ ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت دی جائے گی، جو صارفین گیس سے بجلی پر شفٹ ہوں گے انہیں7 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا، عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، چاہتے ہیں کہ لوگ بجلی استعمال کریں، گیس کم استعمال کریں، بجلی ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔
عید میلادالنبیﷺ کو انتہائی عقیدت احترام سے منایا جائے گا، 3ربیع الاول سے 13ربیع الاول کا عشرہے اس کو عشرہ رحمت اللعالمین کے طور پرمنایا جائے گا۔ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں معافی دی جائے گی، قیدیوں کی سزاؤں میں معافی مختلف کیٹیگریز کے قیدیوں کو دی جائے گی۔
اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق بریفنگ دی گئی کہ کوشش کی ہے اپوزیشن کے ساتھ الیکٹرانک اصلاحات پر بات چیت کی جائے لیکن ابھی تک اپوزیشن نے کوئی جواب نہیں دیا، اب ہم مئوثر قانون سازی کی طرف بڑھیں گے، ہمارا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔
تمام لوگوں کو متفقہ فیصلہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے انتخابات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں سات سو سے زائد لوگوں کے نام شامل ہیں، اس حوالے سے ایک تحقیقاتی سیل قائم کیا گیا ہے۔ حالات یہ ہوگئی ہے کہ کچھ ممالک نے پاکستان کی ڈگری ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔
عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل طلبا کیلئے ٹیسٹ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، یہ نظام امریکہ سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کامیابی سے رائج ہے، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے ڈاکٹرز بین الاقوامی معیار سے کم ہوں، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے، چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کابینہ بحث میں نہیں آیا۔


مشہور خبریں۔
چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا
?️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ
مئی
صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی
ستمبر
تہران میں کنیسہ پر حملہ؛ جرمن یہودی انجمن کا امریکی۔صہیونی کارروائی پر احتجاج
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:جرمنی میں قائم یہودی تنظیم وائس آف جیوز فار جسٹ پیس
اپریل
سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ
دسمبر
وزیراعلیٰ پنجاب پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی
اگست
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ
جنوری
غزہ میں ایک اور خوفناک دن
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ
جون
انسانیت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں زور دے کر
دسمبر