حلیم عادل پانی چوروں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کو بھی پانی نہیں دیا گیا، یہاں پیپلزپارٹی والوں کے ہائیڈرنٹ ہیں حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وڈیروں نے نہروں سے براہ راست پائپ لگائے ہوئے ہیں، سندھ میں 208پانی چور ہیں ان کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ سندھ میں ایماندار آباد گار کے لیے پانی نہیں ہے، پیپلزپارٹی قومی پارٹی تھی اب صوبائی بن گئی ہے، زرعی زمین بنجر ہونے کا الزام وفاقی حکومت پر لگا دیا، کےفور سفید ہاتھی ہے، اس کا ڈیزائن تبدیل کر کے منصوبے کو تباہ کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وڈیروں نے نہروں سے براہ راست پائپ لگائے ہوئے ہیں، سندھ میں 208پانی چور ہیں ان کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سندھ میں پولیس سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے پاس اینٹی ایئرکرافٹ گن بھی موجود ہے، سندھ میں اربوں روپے امن و امان پر خرچ کیے گئے، ان پیسوں میں سے 40فیصد بجٹ پی پی پی کھا گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ وفاق میں ہماری ڈھائی سال کی حکومت ان کی برسوں کی حکومت سے بہتر ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے ڈاکو شناخت چھپاتا تھا اب تو ڈھٹائی سے شیئر بانٹ دیئے جاتے ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس تک حصہ جاتا ہے، ڈاکو ٹک ٹاک بناتے ہیں کیونکہ خوف ختم ہوگیا ہے۔

اس دوران پی ٹی آئی رہنما بلال غفار کا کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ کو 493 ارب سے زیادہ رقم دی ہے، ہم نے گزشتہ برس سے زیادہ اس برس این ایف سی میں رقم دی۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت

🗓️ 14 فروری 2022ڈیرہ اسماعیل خان (سچ خبریں ) صوبہ خیبرپختوخوا کے بلدیاتی الیکشن میں

صیہونی اخبار نے لیا نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں

🗓️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومت میں

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں جو میسجنگ پلیٹ فارم کے استعمال کو بدل دے گی

🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

حوالدار لالک جان کا 25 واں یوم شہادت

🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم

امریکہ کی عراق سے نکلنے کے بجائے مزید پیر جمانے کی کوشش

🗓️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد عراق کے شہر موصل کے مشرق میں واقع

فلسطینوں کی نجات کے لیے حجاج عرفہ کے دن خصوصی دعا کریں

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: مالیزیا کے ممتاز اسکالر اور سابق وزیر تعلیم "مازلی بن

الزام تراشی جاری رہی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں: جنرل فیض حمید

🗓️ 16 جولائی 2021تاشقند (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے