?️
کراچی (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی سمیت سندھ بھر میں نادر شاہی حکم کے تحت نادر لاک ڈاؤن لگانا افسوسناک ہے، یہ سازش ہے جو حکومت اور پولیس کی بھتہ خوری کیلئے لگایا گیا ہے، کراچی سے ملک بھر میں معیشت کا پہیہ چل رہاہے، ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن ملک میں کئی مہینے پیچھے لے جاتاہے، وزیراعلیٰ کل اپنے ہوش میں نظر نہیں آرہے تھے، لاک ڈاؤن ہونے سے ریونیو کم اکٹھا ہوگا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صرف ڈاکٹر کے کہنے پر اور مال پانی اکٹھا کرنے کیلئے کراچی میں لاک ڈاؤن لگایا گیا، حالانکہ صرف متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا تھا، کیونکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح مختلف ہے، لیکن سب کچھ بند کرکے یہ لوگ پاکستان کی شہ رگ بند کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے خلاف سندھ حکومت سازش کررہی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی نہیں پاکستان دشمنی کررہی ہے، ٹرانسپورٹ بند ہے ، ایسے میں اگر فیکٹریاں کھول بھی دیں تو کیا مراد علی شاہ مزدوروں کو چھوڑ کر آئیں گے، شہر کچرا کنڈی بنا ہوا ہے جس سے تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں، پوچھتا ہوں کہ سندھ حکومت نے ٹھیک طرح سے کورونا ویکسینیشن کیوں نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر پر مودی کی فلاپ میٹنگ میں شامل کشمیری رہنما نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا
?️ 26 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کی
جون
دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی تصویر والا صحافی شہید
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں اس خبرنگار نے شہادت پائی جس کی دل
اپریل
مغربی کنارے کے خلاف خاموش جنگ بند کی جائے: اقوام متحدہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ
اگست
پاکستان اور چین سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم
?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان اور
جون
تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں
جون
ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ،وجہ؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) نے ویڈیو
ستمبر
یمنی جیل پر سعودی اتحاد کے حملے سے 140 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج صبح خبر دی ہے کہ سعودی
جنوری
امریکہ کی ایک اور کمزوری سامنے آئی
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی سیاست دان ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے
ستمبر