?️
نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر پتھراوَ کیا ، جس سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کیا ہے ، نواب شاہ میں ورکرز کی شادی میں شرکت کیلئےآیا تھا جہاں مجھ پر حملہ کیا گیا ایس ایس پی ہماری فون کال تک اٹینڈنہیں کررہا لیکن اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے مجھےخوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کرپشن بے نقاب کرتا رہوں گا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نواب شاہ میں حلیم عادل شیخ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کوکچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی ، اس لیے واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے ، کیوں کہ یہ صوبے کا امن خراب کرنےکی کوشش ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کہتے ہیں کہ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے جب کہ صوبے میں آئین کی خلاف ورزی بھی جاری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ صوبے میں جمہوریت کا قتل ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن سے نہیں ہے ، سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور عجلت میں صوبائی بجٹ کو منظور کیا گیا ، سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سندھ میں تیرہ سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جنگ میں لاپتہ افراد کی صورتحال واضح کرے گا:یمنی عہدیدار
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:صنعا میں قیدیوں کے امور سے وابستہ ایک اعلیٰ یمنی عہدیدار
دسمبر
وزیر اعظم آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا افتتاح کریں گے
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے
مئی
انسٹاگرام پر بہت کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی بدتر کیے جانے کا اعتراف
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹاگرام کے بانی نے اعتراف کیا ہے کہ پلیٹ فارم
نومبر
افغانستان میں داعش کا اہم سرغنہ گرفتار
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کے نائب صدر نے کابل میں داعش دہشت گرد گروہ
اپریل
نابلس میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے میں 25 افراد زخمی
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ حملے
فروری
عبرت آموز دورہ
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین،
جولائی
پولینڈ نے صہیونی حکومت کے کاردار کو طلب کر لیا
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: پولینڈ کے وزیر خارجہ نے صمود قافلے کے کارکنوں کی
مئی
امریکہ میں سیاسی ناکہ بندی؛ چارلی کرک کے قتل کو جواز بنا کر مخالفین کا ناک میں دم
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکی حکومت نے خیانت اور
ستمبر