?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حج 2026ء کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے نامزد برانچیں ہفتے کے دن بھی کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج آپریشنز کے لیے تمام نامزد برانچیں 15 نومبر 2025ء بروز ہفتہ صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:30 تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے کا مقصد حج 2026ء کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو حج کے واجبات (دوسری قسط) ڈپازٹ کرانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
قبل ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026ء کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جدہ میں سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے حج معاہدے پر دستخط کئے۔
دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم (ہوپ) کے عہدے داران بھی شریک ہوئے۔


مشہور خبریں۔
عراقی مزاحمت نے امریکہ کو خبردار کر دیا عراقی مزاحمتی دباؤ امریکی قابضین کے نکلنے کی ضرورت ہے
?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: عراقی اسلامی مزاحمتی گروپوں نے ایک بیان میں امریکی فوجیوں
فروری
ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کی بڑی حکمت عملیاں
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنوبی ایشیا
نومبر
پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی کامیابی آئی ٹی کے شعبے میں نظر آرہی ہے
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے
نومبر
ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:شامی وزیر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس ملک میں
دسمبر
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی شکایات کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی
اکتوبر
ماسکو میں وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کی گرفتاری پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں: ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے
اپریل
مغرب نے چین کو نشانہ بنایا لیکن کشمیر کے معاملے پر خاموشی بنائی رکھی
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں چینی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جنوری
شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرنے کی درخواست مسترد
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا نے اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے کورین جنگ
ستمبر