?️
راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ حالت جنگ ہو یا امن،پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ ہے،باطل قوتوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وزیراعظم اور صوبائی حکومتیں ہنگامی صورتحال میں متحرک ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کل رات سے سیلابی صورتحال ہے،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خصوصی ہدایات پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر میں فلڈ یونٹس کام کررہے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں 29 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں،ایک انجینئر بریگیڈ اور 30 یونٹس سیلاب ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔
میڈیکل کیمپوں میں 20 ہزار سے زائد لوگوں کو سہولت فراہم کی گئیں، 28 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ سیلاب متاثرین میں 225 ٹن راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔
بہت سے علاقوں میں پاک فوج کے امدادی اور ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، متاثرہ علاقوں میں پلوں اور شاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 زخمی ہوئے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں قحط ختم کرو
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: سردیوں کا موسم قریب آنے اور افغانستان میں ممکنہ انسانی
جنوری
افغانستان ميں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
جون
بحرین کی کابینہ میں 17 وزراء کی تبدیلی
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ احمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پیر کی
جون
غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی ہولناک صورتحال
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضہ کاروں کی جانب سے
مئی
ٹی وی چینلز میں ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کم ہوتی ہے، کومل میر
?️ 26 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ اگرچہ ان
جولائی
9 مئی کے پُر تشدد واقعات میں ایجنسیوں کے لوگ ملوث تھے، پی ٹی آئی
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام لگایا
مئی
غزہ کے لیے یمن کی حمایت اسرائیلی حملوں سے متاثر نہیں ہوگی: انصار اللہ
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی سیاسی دفتر انصار اللہ تحریک نے ایک بیان
اگست
48 ممالک غذائی بحران کے خطرے سے دوچار ہیں:آئی ایم ایف
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے
اکتوبر