جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) اے ٹی سی راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔

اے ٹی سی راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جن میں شیریں مزاری، راجا راشد حفیظ، خادم حسین، ذاکر اللہ، عظیم اللہ خان، میجر طاہر صادق، مہر محمد جاوید، چوہدری آصف شامل ہیں۔

تاہم ملزمان شاہ محمود قریشی،کرنل اجمل صابر راجا، سکندر زیب نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، ہماری 265 ڈی کی درخواست پر پہلے سماعت کی جائے، درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد فرد جرم شیٹ پر دستخط کریں گے۔ ؎ پراسیکیوٹر ظہر شاہ نے بتایا کہ عدالت نے تین ملزمان کی فرد جرم موخر کردی۔

عدالت میں موجود فواد چوہدری، بابر اعوان، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماوں نے عمران خان سے ملاقات کی جب کہ شاہ محمود قریشی کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور روانہ کیا گیا۔

بعد ازاں، استغاثہ نے وزیراعلیٰ خیبپرپختونخوا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز سمیت 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست دائر کر دی۔

استغاثہ کی جانب سے عمر تنویر بٹ، ذاکر اللہ محمد عاصم، سکندر مرزا، تیمور مسعود، سعد علی خان، زوہیب خان افریدی، میجر طاہر صادق، عظیم اللہ خان،محمد لطاسب ستی،مخدوم زین قریشی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی۔

اس کے علاوہ فہد مسعود، شہباز احمد، کنول شوزب، چوہدری آصف علی، سینیٹر شبلی فراز، کرنل شبیر اعوان، مہر محمد جاوید، ناصر محفوظ، منیر راجا راشد، حفیظ چوہدری، بلال اعجاز کی ضمانت منسوخی بھی درخواست بھی دائر کی گئی۔

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف ٹرمپ کی مہم جوئی اسے مہنگی پڑ سکتی ہے،ایران کا دوٹوک مؤقف جنگ روکنے کا ذریعہ بنے گا

?️ 7 فروری 2026ایران کے خلاف ٹرمپ کی مہم جوئی اسے مہنگی پڑ سکتی ہے،

جولانی حکومت کے وفد کا پہلا غیر ملکی دورہ

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کا ایک سرکاری وفد سعودی عرب کے دورے پر

فواد چوہدری کا غیرملکیوں کیجانب سے سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اہم بیان 

?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکیوں

اسلام آباد میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں تنازع

?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ

دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم

?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے

نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا خطرناک منصوبہ: رائے الیوم

?️ 30 اگست 2026سچ خبریں:رائے الیوم کے مطابق ایک عرب ملک نے حماس کو خبردار

گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار، سندھ میں ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر

?️ 17 ستمبر 2025سکھر: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام

پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ احسن اقبال

?️ 1 جون 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے