?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سائفر کیس کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرنے کی اپیل پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیے جب کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات میں اڈیالہ جیل میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس سمن رفعت امتیاز پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈویژن بنچ سابق وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس میں سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف عدالت نے عمران خان کے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
ابتدائی طور پر جسٹس اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اپیل کی سماعت کی تھی، تاہم جسٹس ستار نے خود کو کیس سے الگ کرتے ہوئے کہا کہ زیر سماعت درخواست گزار قیدی کی تحویل پر ان کا مؤقف مختلف ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس ارباب محمد طاہر سمیت بینچ کی تشکیل نو کی لیکن جسٹس طاہر ارباب نے بھی اسی وجہ سے کیس سے خود کو الگ کر لیا۔
بعد ازاں معاملہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس سمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ کے سامنے رکھا گیا۔
سماعت کے دوران بینچ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج کے طور پر تعینات کرنے کی سمری کا جائزہ لیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے 27 جون 2023 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ذوالقرنین کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق مقدمات کی سماعت کا اختیار دیا۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کے جج کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ مشاورت سے کی جا سکتی تھی لیکن موجودہ تقرر وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورت کے رجسٹرار سے مشاورت سے متعلق پوچھا جا سکتا ہے۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ مرکزی حکومت سے متعلق ہے، اس لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت بھی ضروری تھی۔
جسٹس میاں حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ 2023 ہے، یہ شفافیت اور کھلے پن کا دور ہے، انہوں نے جیل ٹرائل میں کیے گئے فیصلے کے نتائج پر بھی سوال اٹھایا۔ عدالت عالیہ نے درخواست پر مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب، راولپنڈی پولیس کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات میں اڈیالہ جیل میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کیا۔
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ، فیصل آباد اور قصور پولیس کے حکام نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے راولپنڈی پولیس میں درج مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس کے سپرنٹینڈنٹ انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیم سینئر سپرنٹنڈنٹ آپریشن، ایس پی پوٹھوہار اور تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ آر اے بازار اور تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسران کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ عمران خان کے وکلا انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے موجود تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف آئی آر میں درج الزامات کی تردید کی، جے آئی ٹی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد جیل سے واپس رانہ ہوئی۔
9 مئی سے متعلق مقدمات میں سب سے اہم معاملہ جی ایچ کیو راولپنڈی کے گیٹ پر حملے سے متعلق ہے۔


مشہور خبریں۔
کیف کی کارروائی یورپ میں انسانی تباہی کا باعث
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اقوام متحدہ اور
اگست
2020 کے امریکی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ بے نتیجہ نکلا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم
فروری
نیتن یاہو کے رہتے ہوئے جنگ ہمیشہ جاری رہے گی: عبرانی میڈیا
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی زیمان نیوز سائٹ نے آج ہفتہ کو شائع
اکتوبر
الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: شامی حکومت کا زوال اور عبرانی، مغربی اور عثمانی محور
جنوری
شامی خواتین اور لڑکیاں اپنا گھر چھوڑنے سے خوفزدہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عفو بینالملل نے اعلان کیا ہے کہ انہیں قابلِ اعتماد رپورٹس
جولائی
پاکستان بھارت جنگ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ عظمی بخاری
?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ
جون
غیر ملکی عازمین کے سعودی عرب میں داخلے کی شرائط
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: بیرون ملک مصری ورکرز یونین کے نائب صدر عادل حنفی نے
دسمبر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا تیراہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان
?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنداپور نے وادی تیراہ میں
جولائی