?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل حکام کی طرف سے ویڈیو لنک پر پیشی سے انکار کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے میرٹ پر فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تاہم جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’آج عمران خان کی پیشی کی توقع ہے اور عدالتی حکم کے مطابق انہیں پیش کیا جانا ہے‘ جس پر جج محمد افضل مجوکہ نے ریمارکس دیئے کہ ’عمران خان کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عدالتی عملہ سے استفسار کیا کہ ’جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا ہے؟‘ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ’جی ایک لیٹر آیا ہے‘ جس پر عدالت نے ویڈیو لنک کی صورتحال پر استفسار کیا، جس پر عدالتی عملے نے کہا کہ ’جیل حکام سے چیک کرتے ہیں‘۔
اس موقع پر جج نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ ’آپ انتظار کریں ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں‘، اس کے بعد عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا، تاہم عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا جا سکا، جیل حکام نے اس کی وجہ انٹرنیٹ کی خرابی بتائی اور کہا کہ ’اسی باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ممکن نہیں ہوسکی‘، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اس پر عدالت میں درخواست دائر کردی گئی جو وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے، یہ درخواستیں 23 اگست 2023ء کو گرفتاری سے پہلے دائر کی گئیں اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوتے رہے، اس وقت درخواست گزار جیل میں ہیں، عدالت متعدد مرتبہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت کی جانب سے ویڈیو لنک پر پیشی کے احکامات بھی جاری ہوئے جن کی تعمیل نہیں ہوئی، جیل حکام اور پولیس نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا اور اب بغیر پیشی میرٹ پر فیصلہ سنائے جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا، انصاف کا تقاضا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ سنایا جائے‘۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ میں تیسری پارٹی بن کر رہے گی؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:تقریباً 170 سال سے امریکی سیاست دو جماعتوں ریپبلکن اور
جولائی
طالبہ کا مبینہ ریپ: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی اور شور شرابا
?️ 15 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ ریپ
اکتوبر
شامی صدر کا مجرمین اور مخالفین کے لیے اہم اعلان
?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا
مئی
لکی مروت سے 2 فوجی اغوا، بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا
?️ 4 جنوری 2025 لکی مروت: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے
جنوری
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 674 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قومی
فروری
بنوں: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
?️ 10 اکتوبر 2025بنوں: (سچ خبریں) بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)
اکتوبر
وائٹیکر: حماس معاہدہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ہم دوسرے اختیارات پر غور کر رہے ہیں!
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی نے دعویٰ کیا
جولائی
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار کو شہید کرنے کا دعوی
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے
اکتوبر