جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے

?️

لاہور: (سچ خبریں) جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔ پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جا رہا ہے، پارٹی کا تیسرا نام بھی سامنے آنے کا امکان ہے، جلد ہی باہمی مشاورت سے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے 2 نام سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اس حوالے سے پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو بھی پارٹی رجسٹریشن کیلئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگل ٹیم کی جانب سے سیاسی جماعت کے نئے نام کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ آئندہ ہفتے پارٹی رجسٹر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دے دی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گروپ کے اجلاس میں ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے اور ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے تاہم الیکشن کمیشن میں اس گروپ کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جائے گا جب کہ گروپ میں آنیوالے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے اس گروپ کے اہم رکن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وہ اپنی الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے۔ سب لوگوں سے رابطے میں ہیں تاہم ڈیموکریٹس گروپ ق لیگ، پی پی پی اور مسلم لیگ ن میں بھی شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کی پلیٹ ٹھیک ہوگئیں ہیں تو واپس آ جائیں: اسد عمر

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا سابق

جمال خاشقجی قتل کیس میں امریکی عدالت نے سعودی ولیعہد کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی

سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پاکستان ہر وقت اس کے ساتھ کھڑا ہے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین

افغان ترک میں دوسری بڑی غیر ملکی آبادی

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: ترک شماریاتی ادارے نے ایڈریس پر مبنی آبادی کے اندراج

وزیراعظم کا خط جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا، تعیناتی ایک دو روز میں ہوجائے گی، خواجہ آصف

?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف

حماس کے فیصلہ کن ردعمل پر صہیونی حلقوں کا غصہ

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار کے مطابق حماس گروپ نے ایک بار پھر معاندانہ

ضرورت پڑنے پر افغانستان کی سرزمین کے اندر کارروائی کریں گے:پاکستانی وزیر دفاع 

?️ 30 اکتوبر 2025ضرورت پڑنے پر افغانستان کی سرزمین کے اندر کارروائی کریں گے:پاکستانی وزیر

 غزہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے:صہیونی وزیر جنگ

?️ 26 دسمبر 2025 غزہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے