?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے جہانگیرترین سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر تحریک انصاف میں ہی ہیں۔ جہانگیر ترین ہماری پارٹی میں ہیں، کسی سے رابطہ کرنا کوئی بری بات نہیں تاہم اب اپوزیشن کی سیاست مکمل دفن ہوگی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے رابطوں پر شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں، ہم بھی رابطے کریں گے،یہ نہیں ہوسکتا ہم گھر میں بیٹھے رہیں۔انہوں نے کہا جہانگیر ترین ہماری پارٹی میں ہیں، کسی سے رابطہ کرنا کوئی بری بات نہیں تاہم اب اپوزیشن کی سیاست مکمل دفن ہوگی۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے رابطوں میں تیزی کردی ہے، حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے گھر پر اہم سیاسی بیٹھک ہوئی جس میں سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی تھی۔لاہور میں اپوزیشن کے بڑے کھلاڑی زرداری، فضل الرحمان اور شہباز کی ملاقات میں پہلے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ کی کاروائیاں
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ نے غزہ اور لبنان
نومبر
امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے
مارچ
30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان
ستمبر
ابراہیم رئیسی دمشق پہنچے ؛ اس تاریخی سفر کے پیغامات اور جہتیں کیا ہیں؟
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سیدابراہیم رئیسی کے دورہ
مئی
طالبان کے وزیر خارجہ کی قطر میں امریکی ایلچی سے ملاقات
?️ 24 مئی 2022طالبان کے وزیر خارجہ امیرخان متقی نے قطر میں امریکی ایلچی سے
مئی
نیتن یاہو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے خوفزدہ ؛ وجہ؟
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق بینجمن نیتن یاہو 7 اکتوبر کے واقعات
جون
ملک آج تک سابق حکمرانوں کے قرضے آج تک ادا کر رہا ہے:شبلی فراز
?️ 18 فروری 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے
فروری
الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا قوم کے نام پیغام
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا
جولائی