?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے ،قانون کے سامنے کوئی پسندیدہ نہیں،جہانگیر ترین کے خلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کے خلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔وہ مہنگی چینی کے ذمے دار ناجائز منافع خور ہیں، منی لانڈرنگ اور سٹہ مافیا چینی مہنگی کرنے میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں چینی کے نرخ ابھی سے طے کرائے جارہے تھے، سٹے بازوں سے حاصل معلومات میں کئی نام سامنے آئے، لاہور اور کراچی میں ایف آئی اے نے سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کی،عدالت نے ہمیں کارروائی کرنے کی اجازت دی ہے۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ ہم سب ان آٹھ دس لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں جن کے خلاف کارروائی ضروری ہے، سبسڈی لینا ہو تو ایکس مل پرائس راتوں رات طے کرلی جاتی ہے، عوام کو چینی کتنے کی بیچنی ہے اس کی راہ میں رکاوٹ کی جاتی ہے۔
شہزاد اکبرنے رمضان المبارک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں سٹہ مافیا رمضان میں چینی کے دام بہت زیادہ کرنے جا رہے تھے، رمضان کے لیے چینی کی فروری، مارچ کی قیمت سے 20 سے 25 فیصداضافہ کیا جارہا تھا لیکن حکومت کوشش کررہی ہے رمضان میں قیمتوں کو قابو میں رکھاجاسکے اس کے لیے وفاق اور صوبوں کا ہم آہنگی سے کام کرناضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
مسلمان میئر کے ساتھ وائٹ ہاؤس کا توہین آمیز سلوک
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:پراسپیکٹ پارک نیو جرسی کے مسلمان میئر کو وائٹ ہاؤس میں
مئی
ایران، عراق اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: قبل ازیں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور شام کے وزیر
نومبر
متحدہ عرب امارات کی ترکی کی فوجی صنعت میں سرمایہ کاری
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ایک وفد نے ترکی
دسمبر
رفح میں صہیونیوں کے جرم پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی
مئی
کورونا: وزیر اعلی سندھ نے اہم ہدایات جاری کر دیں
?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
جنوری
اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کی جائے، امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان کا جو بائیڈن سے اہم مطالبہ
?️ 27 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان نے امریکی صدر جو
جون
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: والہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی
نومبر
افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے: طاہر اشرفی
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور
اگست