?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں، ابھی تک ہم شہداء پیکیج ادا نہیں کر سکے، وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی اس بارے میں کہا ہے، کل مشیرِ خزانہ سے ملنے گیا تھا، وہ الیکشن بھی لڑ رہے ہیں۔
پولیس لائنز اسلام آباد میں شوٹنگ مقابلے کی تقسیمِ انعامات کی تقریب میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے نشانہ بازی میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، الیکشن کاڈیٹا دیکھ رہا تھا، 2013ء میں 8 کروڑ سے زائد ووٹ تھے، 2018ء میں 10 کروڑ سے زائد ووٹ تھے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے سے پولیس کی ذمے داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں اتنے جلوس اور مظاہرے ہوتے ہیں جتنے سال میں لندن میں نہیں ہوتے، یہاں ہر مسئلے کے لیے ڈی چوک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام آباد پولیس میں اضافہ کریں، اسلام آباد پولیس میں مزید 2 ہزار اہلکار بھرتی کریں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ معاشرہ پولیس کو عزت نہیں دے گا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔وفاق وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارتیں بلند کرنے سے صلاحیتیں اور شخصیتیں بلند نہیں ہوتیں۔


مشہور خبریں۔
طالبان: افغان حکومت سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے پرعزم ہے
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم نے کابل سٹیل پلانٹ
اکتوبر
جولانی کا شام میں مسلح گروپوں کو ختم کرنے کا منصوبہ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریر الشام کا رہنما ابو محمد الجولانی نے شام کی صورتحال
دسمبر
اسرائیلی بندرگاہ ایلات کی آمدنی میں 80 فیصد کمی
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: صہیونیستی میگزین مارکر نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے
جون
میں شاید 2024 کے الیکشن میں حصہ لوں : ٹرمپ
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: متنازعہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا کے
اپریل
امریکا دباؤ کے بجائے افغانستان کے ساتھ بات چیت کرے: طالبان
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی
جولائی
بڑی طاقتوں کی طرف سے جوہری عمل کا تسلسل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: متعدد بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے، دنیا کی ایٹمی
جون
یمن کی بندرگاہ راس عیسی پر امریکی حملہ؛ 74 شہید، 171 زخمی
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے مغربی
اپریل
روس کے خلاف نئی مغربی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:23 فروری اور یوکرین پر روسی فوجی حملے کے آغاز کی
فروری