?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو سمجھ رہے ہیں نئے سال میں تبدیلی آ جائے گی انہیں بتا دوں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے،جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کروا سکتے وہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکالیں گے؟، انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میں نے بڑوں سے اپیل کی تھی کہ غریبوں کو چھوڑ دیں وہ دعا دیں گے۔
حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے کیونکہ ہر طرف اندھیرا ہے۔مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی سننے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میرا عمرے کا سفر بہترین رہاتھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش تھی۔ مگر پوری قوم متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام پاکستانیوں، بالخصوص عمرہ کی ادائیگی کیلئے حرمین شریفین آنے والوں سے درخواست کی تھی کہ وہ وطنِ عزیز میں امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔قبل ازیں بھی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار تھا لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوا کسی کو نہیں جانتا۔
آپ دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا تھا۔ان دونوں پارٹیوں کی پالیسیوں کی بدولت عوام ان سے نفرت کرتے تھے۔ ملکی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیاتھا۔حالات اتنا خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں کہ قومی حکومت وجود میں آسکتی تھی۔سیاسی حالات بہت زیادہ خراب تھے۔ مذاکرات کاحامی تھا، ہوں اور رہوں گا لیکن جنگ کے بعد بھی مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈوکراٹے ہی ہونگے۔
مشہور خبریں۔
نوعمر افراد میں ویکسین کرانے کا رجحان مایوس کن
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 15 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں
ستمبر
وزیراعظم خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ، فوکس ریسکیو اقدام پر ہے۔ عطا تارڑ
?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا
اگست
پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
?️ 10 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)
اکتوبر
جب تک سرزمین فلسطین کو مکمل آزادی نہیں مل جاتی جدوجہد جاری رہے گی: انصاراللہ
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو نے تل ابیب کے علاقے
مارچ
صہیونی فوج میں ایران پر حملے کے غیر متوقع نتائج کا خوف وہراس
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ قابض حکومت کی فوج ممکنہ
دسمبر
صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے
جولائی
نگران حکومت کی عدم دلچسپی، نجکاری میں التوا، پی آئی اے کے انتظامی امور دباؤ کا شکار
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت کی عدم دلچسپی اور نجکاری میں
جنوری
خلیج فارس کے ممالک کا ایران کے ساتھ رابطہ کیسا ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: دوحہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے
اکتوبر