?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے ساتھ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات چیت کے روسی سینیٹر کے دعوے کا مسترد کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ روسی سینیٹر ایگور موروزوف کا پاکستان کے حوالے سے دیا گیا بیان سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ ’ہم ایسے سراسر غلط اور بے بنیاد بیان پر حیران ہیں، روسی سینیٹر کا بیان کسی دلیل کے بغیر اور پاکستان اور روس کے تعلقات کی روح کے منافی ہے‘۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم روس سے اس بیان پر وضاحت طلب کر رہے ہیں۔
قبل ازیں روسی سینیٹر ایگور مورزوف نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین اور پاکستان نے حال ہی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرینی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا اور جوہری ہتھیار بنانے کی ٹیکنالوجی پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک وفد سے ملاقات کی۔
روسی سینیٹر نے یہ ریمارکس ’یوکرین میں جوہری اشتعال انگیزی: کس کو اس کی ضرورت ہے؟‘ کے عنوان سے ایک نیوز کانفرنس کے دوران دیے۔
ایگور مورزوف نے استدلال کیا کہ یوکرین کی ’ڈرٹی بم‘ بنانے کی صلاحیت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، یہ خطرہ ایک حقیقت ہے، تاہم مالی وسائل کی کمی ان کا بنیادی مسئلہ ہے‘۔
مزید برآں انہوں نے اس بات کو بھی مکمل طور پر خارج از امکان نہیں قرار دیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے برطانوی اور امریکی اتحادیوں کے ساتھ جوہری ہتھیاروں پر بات چیت کی ہے۔
خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے پاکستان نے اس معاملے پر اپنی پالیسی میں توازن برقرار رکھا ہوا ہے، پاکستان کی جانب سے واضح طور پر یوکرین میں روسی کارروائی کی مذمت نہیں کی گئی ہے تاہم یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا جا چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
گوگل میں نئے فیچرز شامل، اب سوتے ہوئے بھی دیکھے گا
?️ 18 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں)وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل
مارچ
بعض عرب ممالک دشمن کو خوش کرنے کی کوشش میں
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
ستمبر
مسلمانوں کا خون آج بھی یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 6 جولائی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ
جولائی
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ریاض کی شرط
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب
نومبر
تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید پر اعتراض
?️ 17 فروری 2021 اسلام آباد / لاہور / کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں
فروری
حماس کب سے طوفان الاقصی کی تیاری کر رہی تھی؟ فرانسیسسی اخبار کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی اخبار فیگارو کے مطابق حماس ڈھائی سال قبل سے
دسمبر
نوجوان فلسطینی صہیونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح
ستمبر
معاشی تھنک ٹینک نے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے 3 منصوبے پیش کر دئیے
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ
اگست