?️
وزیرستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے تیارزا، شارمنگی میں خفیہ اطلاعات ملنے پر ایک ٹھکانے کا محاصرہ کیا جس میں پہلے سے موجود تھے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فوج انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد آئی ای ڈی کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا جو سال 2007 سے اب تک 50 سے زائد جوانوں کی شہادت میں ملوث تھا۔
دہشت گرد کمانڈر نورستان نے سال 2007 میں کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ ایک مارشل آرٹ ماہر تھا۔
سال 2008 میں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر منرا شوال درگئی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔
جولائی/اگست 2009 میں اس نے خیسورہ پنج گونے گاؤں میں آئی ای ڈی نصب کی جس کے پھٹنے سے سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوئے جس کا ذکر ٹی ٹی پی کے مفتی نور ولی نے اپنی کتاب انقلاب محسود کے صفحہ 189 پر بھی کیا تھا۔
اس کے علاوہ 7 جون 2009 کو بھی مذکورہ دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شکئی کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7 شہید اور ایک آئل ٹینکر تباہ ہوگیا تھا۔
جون 2009 میں ہی خیسورہ کلیئرنس کے دوران اس کی مزاحمت سے 12 جوان شہید ہوئے، جنوری/فروری 2010 میں نورستان نے خیسورہ میں فوجی چیک پوسٹ کے نزدیک پانی میں زہر ملایا جبکہ 2010 میں ہی انذر شکئی وانا روڈ پر پکٹ کے لیے ایک آئی ای ڈی نصب کیا جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ بھی 2010 میں اس خطرناک دہشت گرد نے خیسورہ-تیارزا-وانا روڈ پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آرمی کی کوئیک ریسپانس فورس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 جوانوں کی شہادت ہوئی۔
مارچ/اپریل میں نورستان نے نانو خیل اسکول خیسورہ تحصیل تیارزا کے قریب آئی ای ڈی نصب کر کے ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا جس سے 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔بعدازاں سال 2016 میں مذکورہ دہشت گرد کو خیسورہ علاقے کا کمانڈر بنادیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ
?️ 31 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے
دسمبر
ایران نے امریکی ڈیٹرنس کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی ذرائع ابلاغ
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ ایران
اپریل
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کی میڈیا کو بریفنگ
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
مئی
ایران جنگ اور امریکی ریپبلکنز میں شگاف
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں: یہاں تک کہ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی بنیاد میں
اپریل
ابھیشیک بچن کی کامیابی سے سرجری ہوگئی
?️ 26 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن فلم کی
اگست
وزیراعلی پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع
?️ 30 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے
جون
ثالثوں کی جنگ بندی کی تجویز اور صیہونیوں کے فریب کی تفصیلات
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے
اپریل
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023
مئی