?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔
ضلعی پولیس کے مطابق آرمی پبلک اسکول فار گرلز میں پیرنٹس ڈے کی تقریب کے دوران نامعلوم عسکریت پسندوں نے قریب میں موجود پہاڑ پر سے فائرنگ کی، حملے کے وقت اسکول میں موجود طلبا، والدین، عملہ اور سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق شہری کی شناخت مستی خان کے نام سے ہوئی ہے، متوفی اسکول کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اسے گولی لگی جب کہ واقعہ میں زخمی سیکیورٹی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ جیسے ہی سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تو حملہ آور پاکستان-افغانستان کے سرحدی علاقے کی جانب فرار ہو گئے۔
اس واقعہ نے 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی یادیں تازہ کر دیں، واقعہ کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، انہوں نے مستقبل میں کسی سانحے سے بچنے کے لیے اسکول کی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ۔
عسکریت پسند علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ 40 روز کے دوران اعظم ورسک پولیس اسٹیشن پر 6 حملے کیے جن میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
عسکریت پسندوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر سرحد کے ساتھ واقع رگزئی اور خان کوٹ تھانے خالی کر دیے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 28 نومبر کو ریاست کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے اور ملک بھر میں حملے کرنے کے اعلان کے بعد سے علاقے میں لڑکیوں کے اسکول پر یہ پہلا حملہ تھا۔ ایک بیان میں کالعدم تنظیم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں، لکی مروت اور صوبے کے دیگر اضلاع میں اس کے لوگوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔
گزشتہ سال اگست میں کابل میں اقتدار میں آنے کے بعد افغان طالبان نے حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کی جس کے نتیجے میں جنگ بندی ہوئی، تاہم، یہ معاہدہ حملے روکنے میں ناکام رہا جب کہ ملک میں اس کے بعد سے حملوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل پہلے سے زیادہ الگ تھلگ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اپریل
صیہونی عرب اتحاد کے پس پردہ مقاصد
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور خلیج فارس کے شیوخ کے درمیان متعدد فوجی
فروری
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی
اکتوبر
غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راہ حل
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی
جنوری
مزدوروں کے حقوق پورے کرنا عالمی معیشت کیلئے چیلنج ہے، شہباز شریف
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدوروں کے
مئی
دنیا نے شام کی لازمی امداد نہیں کی:اقوام متحدہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی
مارچ
عمران خان کو اقتدار سے باہر رکھنے کی جدوجہد جاری رہے گی، فضل الرحمٰن
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
نومبر
شیعہ اور سنی اتحاد اسرائیل کو تباہ کرنے کے مقصد سے قائم ہوا ہے: صیہونی جنرل
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:جنرل عاموس گلعاد نے صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو کے ساتھ
اپریل