?️
لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،صدرآصف علی زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہورمیں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماوں پرمشتمل وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے جنوبی پنجاب کو درپیش مسائل سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری کو آگاہی دی۔
ملاقات میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں استعمال کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا اصل سرمایہ ہےان کی تعلیم، تربیت اور شراکت سے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
صدر مملکت نے وفاق کی سطح پرتمام اکائیوں کو ساتھ لےکرچلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں تھیں۔ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں تھیں۔
ان خیالات کااظہار صدر مملکت آصف زرداری نے گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز کے وفد سے ملاقات میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں تھیںجس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی تھیں۔
پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ اٹک کی تنظیم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔


مشہور خبریں۔
10 سالوں میں 7 وزرائے اعظم؛ برطانیہ اپنے سیاستدانوں کو کیوں قربان کر رہا ہے؟
?️ 24 جون 2026سچ خبریں: کیئر اسٹارمر، وزیر اعظم برطانیہ، نے پیر کے روز اپنے عہدے
جون
سعودی اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید جارح ہوتا جا رہا ہے: انصار اللہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ
فروری
نامعلوم ڈرون مقبوضہ علاقوں کے شمال میں پرواز کرتے ہوئے
?️ 22 جون 2022المنار کے ایک نامہ نگار نے آج بدھ کوصبح اطلاع دی ہے
جون
جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار
اکتوبر
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر
پی آئی اے کا پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا پروازوں کا اعلان
?️ 15 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی
فروری
قاہرہ کا تل ابیب پر غصہ؛ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان میں نیتن یاہو کی ہچکچاہٹ کا راز
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے نیتن یاہو کی کابینہ کے غزہ
اگست
مادورو: امریکہ صرف اپنے تیل کے لیے وینزویلا میں دلچسپی رکھتا ہے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ملک کے
اکتوبر