جماعت اسلامی کے ’بنو قابل‘ پروگرام کی ایم کیو ایم بھی معترف، امین الحق پر تنقید

?️

کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت پر مبنی مختلف کورسز متعارف کرانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین الحق اپنی ہی پارٹی کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئے۔

 متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے امین الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر قائد کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اس طرح کا کوئی بھی اقدام کرنے میں ناکام رہے۔

جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے زیر اہتمام 19 اکتوبر کو نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ، ویب ڈیولپمنٹ، ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ، گرافک ڈیولپمنٹ اوردیگر مختلف کورسز متعارف کروائے گئے جہاں ’بنو قابل پروگرام‘ کے لیے جناح گراؤنڈ میں ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

کراچی میئر کے لیے جماعت اسلامی کے اُمیدوار حافظ نعیم الرحمٰن نے شرکا سے خطاب کیا اوریقین دہانی کروائی کہ وہ شہر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی تعمیر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے ایونٹ کے کامیاب انعقاد اورنوجوانوں کی جانب سے بھرپور شرکت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان میں بحث چھڑ گئی ہے۔

ایم کیوایم کے کئی رہنما اپنے ہی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق پر تنقید کررہے ہیں کہ اُن کے پاس آئی ٹی وزارت ہونے کے باجود وہ کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی اندرونی بات چیت میں کہا گیا کہ ’ہم عوام کے لیے کچھ نہیں کررہے، امین الحق کے پاس آنفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں موجود تھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ قیادت میں بھی ان کے پاس یہی عہدہ ہے لیکن انہوں نے کراچی کے عوام کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کراچی کے نوجوانوں کے لیے جماعت اسلامی کے پروگرام ’بنو قابل‘ کے ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس بھی سیاسی مقاصد ہیں لیکن وہ کراچی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد ہی مہارت پر مبنی مختلف کورسز متعارف کروائے گی اور شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔ ڈان نے امین الحق سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور ایلون مسک کیوں آمنے سامنے آئے؟

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ٹیکس لایحہ پر اختلافات

صیہونی حکومت کے فوجی بجٹ میں اضافہ

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ پر اپنے فضائی

افغان خواتین کی حالت زار

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے

پاکستان میں ایک کروڑ کووِڈ ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا دیا: اسد عمر

?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

ہمارے پاس یمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے :صیہونی

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی جانب سے کل صبح تل ابیب پر کامیاب

خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ

?️ 24 اپریل 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختون خوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے

روس اور یوکرین جنگ پر بن سلمان کا مؤقف ایک مجتہد کی زبان سے

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:  ایک معروف سعودی نے ٹویٹ کیا کہ بن سلمان کو

عدم اعتماد میں بھی جیت ہماری ہے:بلاول بھٹو زرداری

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے