🗓️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر کے بعد امن و امان کی ناقص صورتحال، بجلی کے بلوں میں اضافے، چینی اور آٹا مافیا کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام صوبوں میں ریلیاں نکالے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر مرکزی، صوبائی و مقامی ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ کا انعام ہے اور رمضان المبارک کا نعم البدل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مسلمان خوشیاں مناتے ہیں اور ان کے ساتھ غیر مسلم بھی شریک ہوتے ہیں، فلسطین کی صورت حال ہم سب کو غمگین کررہی ہے، عید کے پہلے اور دوسرے روز اسرائیل نے فلسطین میں کھیلتے ہوئے بچوں پر بمباری کی اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے فلسطینی ملبے کے ڈھیر پر رہنے پر مجبور ہیں، وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل پر اللہ کا عذاب آئے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو بم و بارود فراہم کرنے میں امریکا کا ہاتھ ہے، حکومت و اپوزیشن رہنما سب امریکا کی مذمت کرنے کے بجائے امریکا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دو صوبے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، حکومت کی طرف سے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا، جس سے اتحاد پیدا ہو، جب اپنے ہی لوگوں کو محروم کریں گے تو لوگوں میں غم و غصہ پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے ملک کے حالات ٹھیک کرنے کا راستہ گریٹر ڈائیلاگ ہے، امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو مشورہ دیا کہ افغانستان سے ڈائلاگ کیے جائیں۔
مشہور خبریں۔
ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ
🗓️ 20 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے امریکی
ستمبر
صہیونی مظاہرے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے ایوانوں تک پہنچے
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ایک گھنٹہ قبل شروع ہونے والے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرین
جولائی
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی فوجی حملے
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:یمن میں 10 مقامات پر انگلستان اور امریکہ نے حملہ کیا
جنوری
وزیراعظم جمعرات کو فرانس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
🗓️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی
جون
مشتعل مظاہرین کا مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملہ
🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں
اپریل
افغانستان میں داعش پر قابو پا لیا گیا ہے: طالبان وزیر خارجہ
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے منگل کو
اپریل
وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے
🗓️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آبار میں پریس
اکتوبر
طالبان نے ایک جامع حکومت بنانے کے لئے طویل سفر طے کیا
🗓️ 22 ستمبر 2021اگرچہ طالبان نے حالیہ دنوں میں کچھ اقلیتوں کو عبوری حکومت میں
ستمبر