?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل کرکے فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے۔
جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا، ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل قرار دینا، فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے، الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں بلکہ جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔
جعلی حکومت، 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے۔ یہ احتجاج، جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت، عمران خان کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی، عوام، عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے پُرجوش ہیں۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔
پی ٹی آئی ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر شبلی فراز نے 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں فئیر ٹرائل اور بنیادی انسانی حقوق پامال ہوئے۔ ملزم کو اپنی مرضی کے وکیل کرنے کے حق کی حفاظت کی جائے۔ سماعت کے دوران میڈیا کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ پولیس اور استغاثہ کی بددیانتی کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں ۔ قانون کی بالادستی کے بغیر انصاف ممکن نہیں ۔ تمام کیسز کا آئینی اصولوں کے مطابق جائزہ لیا جائے۔ مشکوک مقدمات کو دوبارہ کھولا جائے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت آئین و قانون کی حکمرانی آپ کی اصولی مداخلت پر منحصر ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کو مغربی کنارے سے خدشات
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی عہدیدار
مارچ
پاکستان اپنی کرنسی کی قدر میں دوبارہ کمی نہیں کرے گا، فچ
?️ 11 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک بین الاقوامی
جون
یمن کی ناکہ بندی ختم ہونا چاہیے:یمنی حکومت
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
اگست
امریکی اسکولوں میں مسلح تشدد میں ڈرامائی اضافہ
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے پتہ
اگست
عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
?️ 17 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے
جنوری
ملتان سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور
جنوری
پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے والے امریکہ پر عرب ممالک کی پابندیاں
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق امارات سمیت کچھ عرب ممالک مشرق وسطیٰ
فروری
یورپ امریکہ سے اپنا راستہ کیوں الگ کرے؟
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:سویڈن میں تھنک ٹینک ٹرانس نیشنل فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ فیوچر
جنوری