🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان کے قریب پہاڑی علاقے میں مسافر ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 مارچ کو دوران فائنل کلیئرنس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد مارے گئے۔
سیکورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں بیرون ملک اپنے آلہ کاروں سے رابطے میں تھے اوران سے مسلسل ہدایات لیتے رہے تھے۔سیکیورٹی فورسز نے نہایت مہارت کے ساتھ بلوچستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔
اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے کے قریب بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا اور جعفر ایکسپریس کو روکا۔
بازیابی کا آپریشن فوری طور پر شروع کردیا گیاتھا جس میں آرمی، ایئرفورس، فرنٹئیر کور اور ایس ایس جی کے جوانوں نے حصہ لیا تھااور یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کروالیا گیاتھا۔ ریلوے حکام کے مطابق اس ٹرین میں 440 افراد سوار تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیاتھا۔
افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج متاثرہ خاندانوں اور بازیاب کرائے گئے یرغمالیوں کی مکمل معاونت فراہم کر رہی تھیں۔ یہ حملہ افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیاتھا جو واقعے کے دوران حملہ آوروں سے براہ راست رابطے میں تھے۔معصوم شہریوں اور بہادر فوجیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اب یہ افغان عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔
مشہور خبریں۔
طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟
🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر
بلی تھیلے سے باہر آگئی، شریف فیملی پی آئی اے کو اونے پونے خریدنا چاہتی ہے، علی امین گنڈاپور
🗓️ 4 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شریف فیملی پر
نومبر
پلیئرزکو صحتمند انداز میں گھربھجوانا ترجیح ہے، وسیم خان
🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پی سی بی کے ڈائریکٹرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل اورڈائریکٹرمارکیٹنگ بابرحامد کے
مارچ
اسرائیلی دہشت گردی کا ساتھ دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیئے: ایران
🗓️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے اسرائیل کو ایک
مئی
ہم امریکا کا انتظار نہیں کرتے اب اس کی ضرورت نہیں
🗓️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماء نیوز
جنوری
حماس نے صیہونیوں کی نفسیاتی جنگ کو کیسے ناکام بنایا؟
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین کی شبیہ کو مسخ کرنے کے لیے قابضین
اکتوبر
اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف کی دو وجوہات عمران خان نے بتا دیں
🗓️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق
اگست
ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں بحال کی جائیں: لیپڈ
🗓️ 15 جون 2022سچ خبریں: بدھ کی صبح 15 جون کو اسرائیلی وزیر خارجہ Yair
جون