?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔میڈیا کے مطابق آج ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشت گردوں کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو کالعدم بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے 2 روز آپریشن کر کے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
14 مارچ کو لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جعفر ایکسپریس پر حملے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق سوال پربتایا تھا کہ واقعے میں مجموعی طور پر 26 مسافروں کی شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالیوں کی زندہ بازیاب کروایا گیا ہے جن میں 37 زخمی بھی شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ 18 شہدا کا تعلق آرمی اور ایف سی سے ہے، 3 شہدا ریلوے اور دیگر محکموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 5 عام شہری تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ مشرقی پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردی کی پوری کارروائی کے دوران دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلر سے مسلسل رابطے میں تھے، انہوں نے بتایا تھا کہ 12 مارچ کی صبح ہماری فورسز نے اسنائپرز کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا تو یرغمالیوں کا ایک گروپ دہشتگردوں کے چنگل سے بھاگ نکلا، جنہیں ایف سی کے جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ یرغمالی شہید بھی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف
?️ 7 جولائی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حضرت
جولائی
کیا یوکرین اکیلا روس کے ساتھ لڑ رہا ہے؟ سابق برطانوی عہدیدار کی زبانی
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی جاسوس سروس کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
مارچ
امریکی نمائندے کے ایران مخالف دعوے
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں: امریکہ کے نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی
جون
اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کی کوئی تجویز زیر غورنہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
دسمبر
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی شکایات کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی
اکتوبر
بائیڈن انتظامیہ کے لیے تباہ کن خبر
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:جو بائیڈن انتظامیہ میں ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے
نومبر
توقع سے کم شرح سود میں اضافے کے سبب اسٹاک مارکیٹ 358 پوائنٹس بڑھ گئی
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
جنوری
سویڈن سے تعلقات منقطع کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
جولائی