?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان آخری دن تک سمجھتے رہے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی، جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا تب سمجھ گیا باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں ۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینے کی قیمت ادا کر رہا ہوں اور کروں گا۔
پاک فوج سے میرے تعلقات ہیں لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہوں،عمران خان نے میرے ساتھ بہت اچھے دس سال گزارے ہیں۔ عمران خان آخری دن تک سمجھتے رہے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی، عمران خان کو آخر وقت تک اعتماد تھا کچھ نہیں ہوگا،مجھے نہیں معلوم عمران خان کو اعتماد کس نے دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ عمران خان ایک شخص کو لانا چاہ رہے ہیں، یہ بات بھی غلط ہے عمران خان انہیں نومبر کے مہینے میں آرمی چیف بنانا چاہتے تھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نے 14 مرتبہ افواج کے سپہ سالار اور جنرل فیض کے ساتھ بدزبانی استعمال کی اور جوتے چاٹ کر یہاں پینچ گئے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جا رہی ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس کو نہیں بچا سکتی ، قلندر آئیں گے اور یہ لوگ اندر جائیں گے ، چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے کیوں کہ ادارے بھولتے نہیں ہیں لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں ۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ رانا ثنا اللہ اجرتی قاتل ہیں ، تحریک انصاف بابو اور کمپیوٹر موبائل پارٹی تھی، اب جرات والی پارٹی بنی ہے تاہم عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، عدالت نے احتجاج کے لیے جو جگہ مختص کی تھی وہاں احتجاج کرنا چاہیے تھا ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ باس کے گھر جا سکتا ہوں لیکن عمران خان نے منع کیا ہوا ہے ، شہبازشریف کو غصے میں لانے والے اب اس کو بھگتیں، اگر لانا ہی تھا تو خواجہ آصف یا احسن اقبال کو لے آتے۔
مشہور خبریں۔
جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی توہین ہے: بن گویر
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوبر نے
جنوری
یمنیوں کا مصر کے نام اہم پیغام
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
فروری
‘Election was rigged’ says opposition, police confirm three dead
?️ 18 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
فیاض الحسن نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 23 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان
ستمبر
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور
جنوری
نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے
دسمبر
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لیئے بڑا صدمہ
?️ 4 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) دو دن قبل مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید
ستمبر
غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ
جون