جسٹس صلاح الدین پنہورکابینچ کا حصہ بننے سے معذرت، مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس صلاح الدین پنہورکا بینچ کا حصہ بننے سے معذرت، مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا،عدالت عظمیٰ کے گیارہ رکنی بینچ میں شامل جسٹس صلاح الدین پنہور نے  مخصوص نشستیں کیس کے بینچ سے علیحدگی اختیار کرلی، کیس کی سماعت کو 10 منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ بینچ 10 منٹ بعد دوبارہ آ کر سماعت کرے گا۔

کیس کی آج ہونے والی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جاری تھی تاہم سماعت کے آغاز ہی پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دئیے کہ آپ سے میرا 2010 کا تعلق بھی ہے۔

فیصل صدیقی اور سلمان اکرم راجا جیسے وکلا نے ججز پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن جس انداز سے اعتراض کیا گیا اس سے عدالت کے وقار پر سوال اٹھا، لہٰذا ادارے کی ساکھ کے تحفظ کیلئے بینچ سے الگ ہو رہا ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا علیحدہ ہونا کسی اعتراض کے اعتراف کے طور پر نہ لیا جائے۔عدالت میں موجود ایڈووکیٹ حامد خان نے جسٹس صلاح الدین پنہور کے فیصلے کوقابل ستائش قرار دیا، تاہم جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ یہ ستائش کا معاملہ نہیں یہ سب آپ کے کنڈکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے بھی کہا کہ آپ کا طرز عمل اس ردعمل کی بنیاد ہے۔

ہم نے آپ کا لحاظ کرتے ہوئے آپ کو سنا، حالانکہ ایک ہی پارٹی سے 2 وکیل دلائل کے حقدار نہیں ہوتے پھر بھی آپ کو بولنے کا موقع دیا۔حامد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نظرثانی کی بنیاد پر دلائل دینے کا حق رکھتے ہیں تاہم جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ اس کیس میں دلائل دینے کے حقدار نہیں تھے۔دوران سماعت جسٹس صلاح الدین پنہور نے مزید کہا کہ آپ کے دلائل سے میں ذاتی طور پر رنجیدہ ہوا، لیکن یہاں میری ذات کا معاملہ نہیں، ججز پر جانبداری کا الزام لگایا گیا جس سے تکلیف ہوئی۔ عوام میں یہ تاثر جانا کہ جج جانبدار ہے، درست نہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی کو سزا کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

?️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی

بھارتی انتہا پسند ڈرامے باز مودی کا کشمیری عوام کو دھوکا اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی گہری سازش

?️ 25 جون 2021(سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند اور ڈرامے باز وزیر اعظم نریندر مودی

ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش

انٹرپول کا یوکرین سے اسلحہ اسمگلنگ کے سیلاب کا انتباہ

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:انٹرپول کے سکریٹری جنرل نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے

مشرق وسطی کے عدم استحکام کی وجہ

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:یمن کے انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں

میں جیت جاؤں گا تو تارکین وطن کے ساتھ کیا کرؤں گا؟ ٹرمپ کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار اور سابق صدر ونلڈ ٹرمپ

امریکہ کسی کا نہیں

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم علاقائی اور

2 جولائی کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کووِڈ 19 کے اعداد و شمار کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے