ججز کےخلاف مہم: جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے لکھا گیا خط سامنے آگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے خط لکھا کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

واضح رہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق ممکنہ طور پر جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔

مزید رپورٹ کیا تھا کہ بینچ اس معاملے پر سماعت آج (منگل) کرے گا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ان کے اور اہل خانہ کی ذاتی معلومات بشمول امریکی رہائشی اجازت نامہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے بعد جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس عامر فارق سے درخواست کی ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ 28 اپریل کو جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

اعلامیے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ، بچوں کی امریکی شہریت، امریکی جائیدادوں اور فیملی بزنس پر وضاحت دی تھی۔

مزید کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں، جسٹس بابر ستار، اُن کی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

آئی جی پنجاب کے ترجمان کو تبدیل کر دیا گیا

?️ 5 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) آئی جی پنجاب کے تبادلے کی خبریں چلانے کے الزام

بھارتی پولیس نے ایک خاتون سمیت متعدد کشمیری جوانوں کو گرفتار کرلیا

?️ 16 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  ماہ رمضان شروع ہوتے ہی بھارتی حکومت کی جانب

صہیونی میڈیا کی 8 نفسیاتی و اطلاعاتی جنگی چالیں؛ ایران پر حملے کے پس پردہ پروپیگنڈا مشینری

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران پر صہیونی حملے کے ساتھ ہی اسرائیلی میڈیا نے

سعودی عرب میں امریکی فوج ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے تعینات کی گئی ہے:بائیڈن

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریر میں نے دعویٰ کیا کہ

خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان

?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ خطے میں سکیورٹی

سعد الحریری فرانس ، امریکہ اور اسرائیل کے تباہ کن منظر نامے کی خدمت میں

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لئے امریکہ ،

ٹرمپ ایک فراڈ ہے: کملا ہیرس

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے کملا ہیرس کو آئندہ نومبر میں ہونے

فواد چوہدری کا اپوزیشن کو مشورہ، تنقید کے بجائے اپنا پروگرام پیش کرے

?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے