?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی جس کا 9 مئی کے واقعات پر اختتام ہوا۔
کراچی میں کے فور کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں تاریک ترین دن تھا لیکن اتحادی حکومت کی تمام مشترکہ کاوشوں اور باہمی مشاورت نے ان سازشوں کو دفن کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کو جس طرح سے عمران نیازی کے جتھوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی وہ تاریخ کا سیاہ باب تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سازش کے تانے بانے سمندر پار جا ملتے ہیں اور سیاسی افراتفری کے باعث پاکستان معاشی ترقی نہ کر سکا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر انصاف کا طریقہ یہ ہے کہ جس طرح 6 جنوری 2021 کو امریکا میں ہوا اور وہاں جو سزائیں دی گئیں اگر یہاں بھی شہیدوں کے ساتھ انصاف کے لیے قانون کے تحت سزائیں دی ملتی ہیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
کے فور منصوبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح اس منصوبے کو سرد خانے کی نظر کیا گیا اور اس پر سیاست کی گئی وہ انتہائی افسوس ناک بات ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی پاکستان کے ہر شعبے میں فتنے پر مبنی سوچ تھی، اتنے اناپرست تھے کہ اگر میں ہوں تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص 4 برس چور اور ڈاکو کے نعرے لگاتا رہا آج جب وہ خود کرپشن کے کیس میں آیا تو کہنے لگا جلاؤ گھیراؤ کرو، فوجی تنصیبات پر حملہ کردو۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگر عمران خان نے بدنیتی کی بنیاد پر اس منصوبے کو مؤخر کیا تھا تو اس وقت کوئی چیلنج نہیں تھا لیکن آج چلینج ہے مگر اس کو فوری طور پر مکمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ منصوبہ اس لیے تمام منصوبوں سے اہمیت کا حامل ہے کہ اگر پینے کا صاف پانی میسر نہیں تو پھر آسودہ زندگی کیسے ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے ساتھ پانی پر سیاست جائز نہیں، آئندہ بجٹ میں اس منصوبے کو ترجیح دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی مطلق العنانیت اور ون مین پولیس سسٹم کی طرف امریکہ کا اقدام
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جن کا اقتدار میں آنا بین الاقوامی سطح
اگست
ہیروئن کیسے وجود میں اور پھر اس پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیروئن کو 19ویں صدی کی
نومبر
روس شمالی کوریا سے توپ خانے کا گولہ بارود خرید رہا ہے: امریکہ
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں
ستمبر
بعض عرب کمپنیوں کی اسرائیل کی مدد کا پردہ فاش
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے صیہونی حکومت کو سامان کی
مارچ
ہم یمنی حملوں کو روکنے میں ناکام رہے؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ویب سائٹ Aurora Israel نے اعتراف کیا ہے کہ
مارچ
پی پی پی محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف دلوانے کے لئے میدان میں کھڑی ہے
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری
مئی
عمران خان کی مقدمات کے اخراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین
اپریل
پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی، شاہ محمود قریشی
?️ 5 مئی 2025اسلام اباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر
مئی