تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداواربڑھ کر 1870بیرل یومیہ جب کہ گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع کرک نشپا کنواں نمبر 10سے گیس اور خام تیل کے ذخائر میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداواربڑھ کر 1870بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔ پیش رفت کے بعد نئی اضافی پیداوارسے گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

تیل وگیس کی اس اضافی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 3 کروڑ ڈالر سالانہ کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔ یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ 22 اپریل 2024 کو ماڑی پیٹرولیم کو 47 سال میں پہلی بار تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا، تیل و گیس کا ذخیرہ سندھ میں ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں شوال ون کنویں سے دریافت ہوا، اس فیلڈ پر 27 جنوری 2024ء سے کام کا آغاز ہوا، کنویں کو1 ہزار 136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا، کنویں سے 2.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی، اس کے علاوہ کنویں سے 1040 بیرل یومیہ خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

علاوہ ازیں ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماڑی غازیج سندھ میں گیس دریافت کی، کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کوخط کے ذریعے آگاہ کیا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ، غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماڑی پٹرولیم کے پاس ہیں، کنوئیں سے یومیہ ساڑھے10ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہاوٴ یومیہ10اعشاریہ 5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا، اس دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

دوسری طرف پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، مختلف تکنیکوں کے ذریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا، پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023ء سے مارچ 2024ء کے دوران تکنیکی مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایف ڈی اور خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 530 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔

پی پی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے مراسلے میں بتایا کہ دھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 450 بیرل یومیہ، ہالا بلاک ادھی فیلڈ سے 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا، سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 7 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ کیا گیا جب کہ گمبٹ ساؤتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 5 اور خام تیل کی پیداوار میں 80 بیرل یومیہ اضافہ ہوچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

محمد یاسین ملک کو کوئی گزند پہنچی تواس کی تمام تر ذمہ داری مودی حکومت پر عائد ہوگی: لبریشن فرنٹ

?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے پارٹی

کیاجولانی کا امریکی دورہ واقعی کامیاب رہا؟

?️ 13 نومبر 2025 کیاجولانی کا امریکی دورہ واقعی کامیاب رہا؟ شامی صدر احمد الشرع

عراق کا صیہونیوں کے چہرے پر زوردار طمانچہ

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر

عراق کے شہر ناصریہ میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:آج صبح عراقی شہر ناصریہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے

فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ نے وینس کو ہلا کر رکھ دیا

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: پانچ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے

’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں

?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘

خطے میں امریکہ کا نیا اشتعال انگیز قدم

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے 3,000 سے زیادہ امریکی

چیئرمین سینیٹ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے برطانوی ہائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے