توہین عدالت کیس،عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ معافی مانگنے سے عمران خان کی سیاست پر کوئی فرق اور نقصان نہیں پڑے گا، اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت کرتے ہیں تاہم عمران خان کہیں گےیا نہیں کہیں گے، یہ وکلاء فیصلہ کریں گے۔

نوازشریف اور آصف زرداری کی خواہش تو ہو سکتی ہے کہ ان کی پسند کا آرمی چیف لگے لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ جب کوئی آرمی چیف تععینات ہوتا ہے تو سیاہی خشک نہیں ہوتی کہ وہ انڈیپنڈنٹ ہو چکا ہوتا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اس حکومت کی خواہش پوری ہوتی ہے کہ اتنا شاید واضح یہ حقیقت ہو نہ کہ یہ حکومت نومبر کے آخر تک پاور میں ہو گی تین ماہ کا عرصہ بہت بڑا ہوتا ہے۔

یہ کہنا کہ نومبر کے آخر میں یہی حکومت ہو گی ،قبل از وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے اوپر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کہہ چکا تھا کہ یہ کیس فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے۔پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے اس حوالے سے بیانات بالکل مختلف ہیں۔

دونوں باتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔فواد چوہدری نے جو بات کی تھی وہ شروع دنوں کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت قریبی ہوتے تو جو ہمارے خلاف کام ہو رہا تھا وہ اسٹیبلشمنٹ روک دیتی۔اسد عمر نے مزید کہا کہ نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کے اوپر بنائے گئے کیسز اور عمران خان پر بنائے گئے کیسز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

مشہور خبریں۔

مسافر بردار ڈرون متعارف کرا دیا گیا

?️ 19 مئی 2021برلن(سچ خبریں) ایک جرمن کمپنی وولوکاپٹر حقیقت کا روپ دینے والی ہے

AI کی ہیکنگ صلاحیتیں عالمی سائبر سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی انٹیلی جنس ایجنسیوں

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ سے افغان خواتین کی توقعات

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:افغان انسانی حقوق کے کارکنوں کو توقع ہے کہ طالبان حکومت

امریکی کانگریس کی قرارداد کے بارے میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا بیان

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بیان

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

?️ 11 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ

نیتن یاہو اور اسموٹریچ بین گوئیر سے خوفزدہ کیوں ہیں؟

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے قریب صہیونی اسیروں کے

کیا نیٹو کی رکنیت یوکرین کو بچا سکتی ہے؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو

پہلے سیاسی امتحان میں سونک کی پارٹی ناکام

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:سٹی کونسل کے انتخابات میں قدامت پسند حکمراں جماعت کی شکست،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے