توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسد عمر ، فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پی ٹی آئی  کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان ابھی تک سفر کے قابل نہیں ہوئے، ممبر بلوچستان نے کہا کہ عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ کہاں ہے؟ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کر دیں گے، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل پر تحریری فیصلہ نہیں آیا۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیا جائے، سپریم کورٹ نے ہمارے اعتراضات برقرار رکھے ہیں، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان بیمار ہیں تو باقی لوگ کیوں پیش نہیں ہوئے؟ اس پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل انور منصور نے کہا کہ مناسب ہوگا سب کا کیس ایک ساتھ ہی چلایا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے شوکاز معطل کر رکھے ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز آنے دی جائیں، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ شوکاز نوٹس کمیشن کے بینچ نے جاری کیا تھا سیکریٹری نے نہیں، وکیل انور منصور نے کہا کہ کمیشن کا آرڈر قانون کے مطابق نہیں ہے، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر کمیشن غلطی کرتا ہے تو ہائی کورٹ سے آپ کو ریلیف مل جائے گا۔

ممبر سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار تو ٹھیک ہے لیکن فریقین پیش کیوں نہیں ہو رہے، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے رہا ہوں، فواد چوہدری کو بخار اور فلو ہے، پیش نہیں ہوسکتے، ممبر سندھ نے کہا کہ توہین کسی کی ذات کی نہیں، کمیشن کی بطور ادارہ ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور تمام افراد، اداروں کے احترام کے پابند ہیں، جو بھی ہونا ہے قانون کے مطابق ہونا ہے، پورا یقین ہے کہ کمیشن انصاف کرے گا۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم پر کوئی شک نہ کریں، ہمارا کسی سے عناد نہیں، ممبر پنجاب نے کہا کہ اسد عمر نے عدالت میں معافی مانگی تو یہاں کیوں نہیں آتے؟ کمیشن آ کر بھی کہہ دیں کہ یہ نہیں کہنا چاہتے تھے۔

وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ آپ کا پیغام پہنچا دوں گا، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ممبر پنجاب کی معذرت والی بات پر غور کریں، ممبر پنجاب نے کہا کہ اصل چیز ملک ہے وہ ہے تو ہم سب ہیں۔

اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3جنوری تک ملتوی کردی۔

رواں سال اگست میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنسز کے دوران اپنے خلاف عائد ہونے والے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ، غلط بیانات و من گھڑت الزامات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کو 30 اگست کو اپنے جواب کے ساتھ کمیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پیمرا کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے 11 مئی، 16 مئی، 29 جون، 19، 20 جولائی اور 7 اگست کو اپنی تقاریر، پریس کانفرنسز اور بیانات میں الیکشن کمیشن کے خلاف مضحکہ خیز اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، توہین آمیز بیانات دیے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جو براہ راست مرکزی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو مخاطب کرکے نوٹس میں مزید کہا تھا کہ آپ نے 12 جولائی کو بھکر میں ہونے والے جلسے میں خطاب کیا جو اے آر وائی پر نشر ہوا اور ساتھ ہی اگلے دن روزنامہ ’ڈان‘ میں شائع ہوا، جس میں آپ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں اور ان پر من گھڑت الزامات عائد کیے۔

مشہور خبریں۔

چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ

وزیر خارجہ اہم مشن پر ترکی پہنچ گئے

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن

برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو

ایران نے کئی محاذوں پر ہمارے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: صیہونی وزیر جنگ

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ایران کی علاقائی طاقت سے پریشان صیہونی حکومت کے وزیر جنگ

امریکہ کے 5 سابق وزرائے دفاع ٹرمپ کے خلاف 

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: کانگریس کو لکھے گئے خط میں، پانچ سابق امریکی

افغانستان میں مغربی ثقافت کی کوئی جگہ نہیں: طالبان

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ میں طالبان کے منتخب نمائندے سہیل شاہین

مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی

?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے

عراق میں5داعشی تکفیری دہشت گرد گرفتار

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل شہر میں انسداد دہشت گردی کاروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے