?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے مختلف بلاکس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم کو گیس سیکٹر کے مالی استحکام، طویل مدتی منصوبہ بندی اور گورننس کے نظام کی بہتری پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
فرانسیسی حمایت یافتہ جزائر میں مظاہروں کی لہر سے میکرون فسادات
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: گواڈیلوپ میں عام ہڑتال کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو
نومبر
خلیج فارس کے عرب ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں:سی این این
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیوز چینل نے خلیج فارس کی جنوبی سرحد کے عربوں
اگست
روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:روس کی جانب سے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کے
نومبر
امام خمینی مورخین کے لیے ایک عظیم نمونہ ہیں: فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سیکریٹری
?️ 4 جون 2022سچ خبریں: زیادالنخالہ فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سکریٹری نے امام خمینی
جون
فلسطین کے لیے اسرائیلی، امریکی اور عرب سازشوں بارے میں عطوان کا انتباہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ کار
مارچ
گورنر پنجاب کی اٹک میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
?️ 24 اگست 2025اٹک (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کے
اگست
مراکش اور صییہونیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صنعتی اور تجارتی املاک کے دفتر کے مراکشی ڈائریکٹر اور اسرائیلی
جولائی