?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی میں 14 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 26.25 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی بنیادی وجہ ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم سرحد کی بندش کے بعد سبزیوں بالخصوص ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس غیر معمولی اضافے کی وجہ سبزیوں کی سپلائی کی معطلی کو قرار دیا جا رہا ہے، دونوں ممالک نے جمعرات (14 ستمبر) کو تجارت کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا۔
پاکستان سبزیوں کی مقامی طلب پورا کرنے کے لیے افغانستان سے ٹماٹر، پیاز، آلو اور دیگر کی درآمد پر انحصار کرتا ہے، اس کے برعکس اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں کی بندش سے چینی کی قیمت میں زیر جائزہ ہفتے کے دوران 9 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔
قلیل مدتی مہنگائی کی شرح بلند رہی جس کی پیمائش حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے کی جاتی ہے، تاہم اس میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد کمی ہوئی جس میں گزشتہ 7 ہفتوں کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایس پی آئی میں 51 اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیرہ جائزہ ہفتے کے دوران 24 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، 8 کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں برقرار رہیں۔
زیرجائزہ ہفتے کے دوران گزشتہ برس کے اسی ہفتے کی نسبت جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا، اُن میں آٹا (114.37 فیصد)، گیس چارجز پہلی سہہ ماہی کے لیے (108.38 فیصد)، سگریٹ (98.11 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (91.07 فیصد)، چینی (90.27 فیصد)، پسی مرچ (84.84 فیصد)، چاول ایری-6/9 (82.03 فیصد)، چائے لپٹن (76.19 فیصد)، گڑ (73.95 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، نمک (55.08 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، روٹی (45.79 فیصد) اور خشک دودھ (43.05 فیصد) شامل ہیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ جن اشیا کی قیمتوں میں ہوا ان میں ٹماٹر (4.29 فیصد)، لہسن (4.21 فیصد)، روٹی (3.92 فیصد)، پیاز (3.60 فیصد)، مسور کی دال (3.19 فیصد)، نمک (2.77 فیصد)، شرٹنگ (1.68 فیصد)، مونگ کی دال (1.66 فیصد)، پرنٹڈ لان (1.32 فیصد)، دال ماش (1.25 فیصد) اور تھان (1.18 فیصد) شامل ہیں۔
رواں برس مئی ایس پی آئی 4 مئی کو 48.35 فیصد کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 3 ہفتوں تک 45 فیصد سے اوپر رہی۔
روپے کی قدر میں کمی، پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، سیلز ٹیکس اور بجلی کے بلوں نے مہنگائی میں اضافے کے اس رجحان میں کلیدی کردار ادا کیا، آئی ایم ایف کی پیشن گوئی کے مطابق رواں مالی سال کے لیے اوسط صارف قیمت انڈیکس 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ برس کے 29.6 فیصد رہا تھا۔
دریں اثنا ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، ان میں چینی (9.11 فیصد، چکن (5.47 فیصد) انڈے (2.79 فیصد)، کیلے (0.86 فیصد)، لپٹن چائے (0.59 فیصد) اور دال گرام (0.57 فیصد)، ایک کلو گھی (0.16 فیصد) اور 5-لیٹر کوکنگ آئل (0.10 فیصد) شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
انصاراللہ یمن کے خلاف صیہونی حکومت کی امریکہ سے مشاورت
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت متحدہ عرب امارات کی نمائندگی میں یمنی انصار اللہ
فروری
السنوار اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا انتظام کیسے چل رہا ہے؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ، محمد السنوار
مارچ
مقبوضہ کشمیر :جاری کریک ڈائون کے دوران سینکڑوں کشمیری گرفتار
?️ 3 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران غیر
نومبر
امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میں جائیں گے: ایران
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حکام نے ایران کے
جنوری
نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے
جون
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال انتخابات کیلئے سازگار نہیں ہے، حاجی غلام علی
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ
اپریل
ایران میں ہونے والی حالیہ بدامنی کے لیے یورپی یونین کی حمایت
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ویانا مذاکرات کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے بعد یورپی
ستمبر
کورونا: ملک میں 81 اموات، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5
اپریل