تمام صورتحال مانیٹر کررہے، دیگر اضلاع کو بھی الرٹ جاری کردیا۔ علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد میں جلسے کے بارے میں اہم اعلان

?️

پشاور (سچ خبریں) صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ویڈیو بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصاً ملاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے افسوسناک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں عملے کے پانچ افراد شہید ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اس ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے ریسکیو اور ریلیف کاروائیوں میں مصروف ہیں، اس صورتحال میں ہم لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعلی ہاؤس میں کنٹرول روم کے ذریعے تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، متاثرہ اضلاع کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں اور بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے ہیوی مشینری لگا دی گئی ہے، املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ان قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کریں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ہمارے منتخب عوامی نمائندے بھی اس وقت متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، منتخب نمائندے بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ کوارڈینیشن رکھیں، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام،حماس کی سیاسی و عوامی پوزیشن مزید مستحکم

?️ 11 اکتوبر 2025اسرائیل اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام،حماس کی سیاسی و عوامی

نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، اسحٰق ڈار

?️ 30 ستمبر 2023لندن: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی

مینار پاکستان جلسہ، پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فریقین سے جواب طلب

?️ 4 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8

نیو یارک میں منحرف مصنف سلمان رشدی پر حملہ

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے رپورٹ کیا کہ

چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران

غلام سرور ایک بیان نے پی آئی اے کو عربوں کا نقصان کرا دیا

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی

خیبر پختونخوا:  صوبےکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ

?️ 16 جون 2021پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش

عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے