تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ

تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے اور تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسنیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد کورونا صورتِ حال کا جائزہ لے کر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان بھر میں کورونا وائرس  تیزی سے پھیل رہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد کورونا صورتِ حال کا جائزہ لے کر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ 10 فیصد اور اس سے زائد کورونا کیسز والے علاقوں میں ایس او پیز کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں وفاقی اکائیوں کی مشاورت کے بعد کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق کورونا وائرس کے کیسز کی 10 فیصد شرح سے زائد والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں، جہاں 12 سال سے کم عمر کے بچے متبادل دن اسکول جائیں گے۔

10 فیصد سے کم کورونا شرح والے علاقوں کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں ویکیسن شدہ افراد کو اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی، 10 فیصد سے زائد شرح والےعلاقوں میں اِن ڈور ڈائننگ پر 24 جنوری سے مکمل پابندی عائد ہو گی، ٹیک اویز کی سہولت 24 گھنٹے کھلی رہے گی، جبکہ 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی۔

کورونا کی 10 فیصد شرح سے زائد والے اضلاع اور شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی، 10 فیصد شرح سے زائد والے اضلاع اور شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں اِن ڈور تقریبات میں 300 ویکسینیٹڈ افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسینیٹڈ افراد شرکت کر سکیں گے۔شادی و تقریبات سے متعلق ایس او پیز و پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک نافذ ہوں گی۔

10 فیصد سے زائد کورونا کیسز شرح والے اضلاع میں جم، سینما، مزاروں، پارکس پر 50 فیصد افراد کو جانے کی اجازت ہو گی، جبکہ کبڈی، پولو، کراٹے، باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ان علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی، ٹرینیں 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائیں گی، دفاتر میں کام نارمل اوقات کار میں چلیں گے، تاہم گھر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 20 جنوری سے 31 جنوری تک ہو گا، پابندیوں سے متعلق نظرِ ثانی 27 جنوری کو کی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے 7 شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کر گئی۔حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 فیصد ہو گئی۔کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح راولپنڈی میں 10 اعشاریہ 26 فیصد، مظفر آباد میں 21 فیصد اور پشاور میں 11 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 472 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 628 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 48 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 37 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں

?️ 8 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) کووڈ کی نئی لہر نے دنیا بھر سمیت بالی

آڈیو لیکس سامنے آنے کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی کا ایک بار پھر تحقیقات کا مطالبہ

?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں معروف شخصیات کی مبینہ طور پر نجی

اسلام آباد: عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر

امریکہ کب تک صیہونی حکومت کو بچائے گا؟

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: حماس کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات

الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونیوں کی شرمناک ناکامی کے 6 اہم عوامل

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المنار نیوز نیٹ ورک بیس نے الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونی

صیہونی فوج کی حالت زار؛ صیہونی مطالعاتی مرکز کی زبانی

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعہ کے مرکز

لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن

کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے