تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی بزدار سے ملاقات،بھرپور اعتماد کا اظہار

پنجاب

?️

لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوکر بننے والے جہانگیر ترین ، علیم خان اور ہم خیال گروپ کے کئی اراکین نے  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  سے ملاقات کر کے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے 3 روز میں 130 سے زائد ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ملاقات کرنے والوں میں ترین، علیم، ہم خیال گروپ کے اراکین شامل ہیں ، اس کے علاوہ صوبائی وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی نے وزیراعلی سے ملاقاتیں کیں جب کہ خواتین اور اقلیتی پارلیمنٹریز بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے لیے پہنچے ، ان ارکان اسمبلی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارکان اسمبلی میرے بھائی، دوست اور دست و بازو ہیں ، سیاست میں رواداری اوراحترام کے اصولوں کے قائل ہیں ، ساڑھے 3 برس میں صرف عوام کی خدمت کی ہے ، باتیں کم اور کام زیادہ کئے ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلے اورچلیں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے حوالے سے جاری جوڑ توڑ میں اپوزیشن مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر متفق ہوگئی ، اتحادی جماعتوں کے حوالے سے حکومت کے لئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے گئے ، ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپنے ووٹ پورے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا ۔

مشہور خبریں۔

کیا رفح پر حملے کرنے کے بعد بھی امریکہ اسرائیل کو اسلحہ بھیجے گا؟

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے

کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں۔ مراد علی شاہ

?️ 15 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی

مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز کا راز

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب

عمان آبنائے ہرمز پلان میں شامل ہونے پر غور کر رہا ہے: بلومبرگ کالم نگار

?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:بلیومبرگ نیوز ایجنسی کے کالم نگار، خاویر بالاس نے سوشل

فلسطینیوں کی قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے کی تیاری؛خاص انداز

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے خان یونس اور شمالی غزہ میں صہیونی

پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے، اسحٰق ڈار

?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی: وزیر اعظم

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے