?️
پشاور (سچ خبریں)خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم شکست کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ خیبر پختون خوا میں گورنر، وزراء، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے رشتے داروں اور حمایت یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔
وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی شکست کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کی کارکردگی کی رپورٹ موصول ہو گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے رپورٹ خیبر پختون خوا حکومت کو بھجوا کر جواب طلب کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے خیبر پختون خوا میں گورنر، وزراء، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے رشتے داروں اور حمایت یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔کے پی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں PTI نے غلطیاں کیں۔
لکی مروت میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ کو ٹکٹ جاری کرتے وقت نظر انداز کیا گیا، حالانکہ ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ نے سیف اللّٰہ برادران کے چاروں امیدواروں کی حمایت کی، جو جیت گئے۔چارسدہ میں ایم این اے فضل محمد خان کے 2 حمایت یافتہ امیدوار میدان میں تھے، دونوں ہار گئے، دونوں امیدوار جیت جاتے تو وہ ایم این اے کی مرضی کے مطابق کام کرتے۔
وزیرِ مملکت شہر یار آفریدی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان خان کو ٹکٹ دیا گیا، جبکہ تحریکِ انصاف کے اہل امیدوار شفیع جان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔شفیع جان نے آزاد الیکشن لڑا اور پی ٹی آئی امیدوار سے زیادہ ووٹ لیے، انہوں نے 26 ہزار 793 ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار سلمان خان نے 15 ہزار 219 ووٹ حاصل کیے۔
گورنر شاہ فرمان کے حمایت یافتہ 2 امیدواروں رضوان بنگش اور عبدالجبار کو ٹکٹ دیے گئے، رضوان بنگش میئر پشاور کی اہم نشست ہار گئے جبکہ عبدالجبار بڈھ بیر کے چیئرمین کی نشست ہار گئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی محمود جان کے بھائی احتشام خان کو بھی شکست ہوئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیرِ تعلیم شہرام ترکئی کے قریبی رشتے دار بلند اقبال کو بھی ٹکٹ دیا گیا، جو ہار گئے۔


مشہور خبریں۔
سیاسی سرگرمیوں کی ’اجازت‘ کا معاملہ: چیف سیکریٹری، الیکشن کمیشن کی لیول پلینگ فیلڈ کی یقین دہانی
?️ 7 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری اور الیکشن کمیشن آف
دسمبر
وزیر اعظم کی روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے شیڈول میں تبدیلی
?️ 24 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات
فروری
ٹرمپ نےغزہ جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کے لیے امریکی تاجر کو مقرر کرنے کا فیصلہ
?️ 21 اکتوبر 2025ٹرمپ نےغزہ جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کے لیے امریکی تاجر
اکتوبر
عطا تارڑ کا رؤف حسن پر خوفناک الزام
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی
جولائی
سعودی حکام کی انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائی
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی حکام انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکن، شاہی خاندان کے
مارچ
برازیل کے صدر کا فلسطینی قوم کے بارے میں مؤقف
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: برازیل کے صدر نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی
اکتوبر
ٹرمپ نے قطر میں امریکی فوجی اڈے کا دورہ کیا
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے قطر میں ملک کے فوجی اڈے کا
مئی
اسپین کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ / "غزہ فلسطینیوں کا ہے”
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "غزہ فلسطینیوں کا
مئی