?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائی گئی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے ملک کی خاطر کیا تھا، ہم نے ڈیفالٹ کے خطرے کو دفن کر دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں حد تک کمی واقع ہو چکی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے، سفارتی سطح پر بھی اس وقت پاکستان بہت متحرک ہے، علاقائی روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، دورہ افغانستان کے دوران تمام امور پر بات کی، افغانستان سے کہا کہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے، ہم افغانستان کے خیرخواہ ہیں، ان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات انتہائی مفید رہی، پاکستان دنیا میں تنازعات کا پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان اس ماہ کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت کیلئے منتخب ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر :سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کے کیس میں 3کشمیری 5 سال بعد بری
?️ 23 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
ہم یمنی میزائل کے سامنے ناکام رہے: تل ابیب
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا کہ یہ پہلا موقع
ستمبر
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین محور گفتگو رہا
?️ 24 ستمبر 2025اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین
ستمبر
امریکہ کی یوکرین کو فوجی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم بھیجنے کی کوشش
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کو فوجی میزائل سسٹم
مئی
سال نو پر ہلڑ بازی سے متعلق پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا
?️ 29 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار رہیں
دسمبر
یورپ اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کو معطل کرنے کی کوشش میں
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا "پولیٹیکو” نے ایک خفیہ مسودے کے حوالے سے انکشاف
جولائی
امریکی کمانڈر نے افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا دعویٰ کیا
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے، مغربی
مارچ
حماس کے پاس اب بھی سیکڑوں میزائل ہیں:صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سلامتی اداروں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی
اپریل